Express News:
2025-01-18@10:12:03 GMT

وادی سندھ کا قدیم رسم الخط پڑھنے پر10لاکھ ڈالر انعام

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

لاہور:

وزیراعلیٰ تامل ناڈو ایم کے اسٹالن نے وادی سندھ کی قدیم تہذیب کا رسم الخط پڑھنے پر دس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے محکمہ آثار قدیمہ کوحالیہ کھدائیوں میں جو قدیم اشیا ملیں، ان پر وادی سندھ کی تہذیب سے ملتے جلتے حروف و نشان کندہ ہیں۔

ایم کے سٹالن تامل ناڈو کے باشندوں کو وادی سندھ کے قدیم باشندوں کی اولاد قرار دیتے ہیں جو ’’دراوڑ‘‘کہلاتے تھے۔

سٹالن کی نظر میں وسط ایشیا کے حملہ آور قبائل آریاؤں نے دراوڑوں پر ظلم و ستم کر کے انہیں جنوبی بھارت ہجرت پر مجبور کیا تھا، اسلئے وہ وزیراعظم مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت کے سخت خلاف ہیں کیونکہ وہ خود کو آریاؤں کی اولاد کہتے ہیں۔

ان کے نظر میں امن پسند دراوڑوں اور نفرت پرست آریاؤں کے مابین آج بھی لڑائی جا ری ہے، وہ موجودہ تامل زبان وادی سندھ کے درواڑوں کی بولی کی ترقی یافتہ شکل قرار دیتے ہیں، اپنی ماں بولی کا اصل ماخذ سمجھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

ماہرین لسانیات آج تک پانچ ہزار سال قدیم وادی سندھ تہذیب کا رسم الخط نہیں پڑھ سکے۔

بعض ماہرین کا دعویٰ ہے کہ وادی سندھ میں کوئی رسم الخط نہیں تھا، دیگر ماہرین کی رائے اس کے برعکس ہے۔

جنوبی بھارت کی دراوڑی زبانوں میں تامل کے علاوہ تلگو، ملیالم، کنڑ اورگونڈی شامل ہیں، بلوچستان کی براہوی زبان دراوڑی زبانوں کے خاندان کی واحد پاکستانی رکن ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وادی سندھ رسم الخط

پڑھیں:

جاپانی ماہرین نے ہولناک زلزلے کی پیش گوئی کردی

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکومت نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 30 سالوں میں میگا زلزلہ آنے کا امکان 82 فیصد تک بڑھ گیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین پر مشتمل حکومتی پینل نے کہا ہے زلزلے کی شدت 8 سے 9 میگنی ٹیوڈ ہو سکتی ہے جو بہت ہی بڑے سونامی کا سبب بنے گا اور کئی ہزار افراد ہلاک ہوں گے ، اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔ ریسرچ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال تک اس شدت کے زلزلے کا 74 سے 81 فیصد تک امکان موجود تھا جو اب 75 سے 82 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ زلزلے کا مرکز جاپان میں بحرالکاہل کے ساحل کے قریب زیرِ سمندر ایک مقام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وادی سندھ کی تحریریں سمجھنے پر ایک ملین ڈالر انعام کا اعلان، مگر ان کو سمجھنا مشکل کیوں؟
  • ماہرین کے مطابق یہ ایک کرمنل کیس نہیں تھا، فیصلہ سیاسی انتقام پر مبنی ہے
  • ریڈ اور گرین لائن ٹریک پر سائیکل چلائی جا سکتی ہے: شرجیل انعام میمن
  • جاپانی ماہرین نے ہولناک زلزلے کی پیش گوئی کردی
  • سندھ حکومت کا بیکار گاڑیاں نیلام کرکے افسران کو الیکٹرک گاڑیاں دینے کا فیصلہ
  • دریا پر نہروں کی تعمیر سے سندھ موت کی وادی مٰں تبدیل ہوجائیگا،قادر مگسی
  • حکومت سندھ کے نئے تعینات ترجمانوں کا اہم اجلاس، عوامی تحفظات دور کرنے پر تبادلہ خیال
  • پرائزبانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر
  • لاہور کا 100 سال سے زائد قدیم تاریخی ریلوے اسٹیشن کھنڈر میں تبدیل