پاکستان میں بحران کے موضوع پر برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت میں بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
پاکستان میں بحران کے موضوع پر برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت میں بریفنگ کا اہتمام ہوا، اس تقریب کا اہتمام فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان یوکے نے کیا۔
تقریب میں شہزاد اکبر، اظہر مشوانی، ذلفی بخاری اور دیگر نے شرکت کی، تقریب میں چند اراکین پارلیمنٹ بھی شریک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کو شرکت سے روکنے پر تقریب بدنظمی کا شکار ہوئی، اس دوران متعدد صحافیوں کو بھی شرکت سے روک دیا گیا۔
تقریب میں ذلفی بخاری نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ حکومت کے سلوک کی تفصیلات بیان کیں۔
اس موقع برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ ڈین ہینن نے کہا کہ پاکستان میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
دوسری جانب تقریب کے اختتام پر صحافیوں کے ایک گروپ نے منتظمین سے احتجاج کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حزب اللہ کے حامی شیعہ امام کا ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برادری 20 جنوری سے شروع ہوجائے گی اور تین روز تک جاری رہے گی۔
العربیہ نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پہلی بار دعاؤں کا بھی اہتمام ہوگا اور مختلف امام اور پادری سمیت مذہبی رہنما بھی شرکت کریں گے۔
عراقی نژاد امریکی شہری امام ہشام الحسینی نے بھی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ جو مشی گن کے شہرڈیئربورن کے ’’کربلا مرکز برائے اسلامی تعلیمات‘‘ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ وہی امام ہشام ہیں جنھوں نے 2007 میں فوکس نیوز چینل کے پروگرام میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
امام شام نے کہا تھا کہ دہشت گرد جماعت ہونا آپ کا خیال ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ حزب للہ ایک لبنانی تنظیم ہے۔
اسی طرح 2006 میں ہی وہ حزب اللہ کی حمایت میں حسن نصر اللہ کی تصویر لے کر اسٹیج پر نمودار ہوئے تھے۔
انھوں نے ماضی میں اسرائیل کے خلاف سخت بیانات بھی دیئے تھے اور 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں قاسم سلیمانی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
تاہم اب ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے اعلان پر ان پر تنقید کی جا رہی ہے اور پرانے بیانات یاد دلائے جا رہے ہیں۔