قومی اسمبلی:ُٰ پی ٹی آ ئی کا احتجاج ‘ ہنگامہ اور نعرے بازی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا احتجاج ‘ ہنگامہ اور نعرے بازی جاری رہی ‘آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو روز اووو اووو کی بیماری ہوگئی ہے اسپیکر صاحب ان کی بیماری کا علاج کریں ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جناب اسپیکر ان کو روکیں یہ غیر مناسب احتجاج ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آبزرویشن دی کہ طے ہوا تھا کہ کوئی نقط اعتراض اور کورم کی نشان دہی وقفہ سوالات کے دوران نہیں ہوگی ‘اب ایسا کرکے وعدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ‘میں نقطہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات، اراکین پارلیمنٹ کا تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ
ویب ڈیسک : اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں اراکین پارلیمنٹ نے باضابطہ طور پر اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین یک زبان ہوگئے، ملاقات کے دوران تنخواہوں میں اضافے کیلئے اسپیکرز کانفرنس کی سفارشات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے شکوہ کیا کہ صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات ہم سے زیادہ ہیں، جس کے بعد اسپیکر نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ اکاؤنٹس سے بجٹ کی تفصیلات مانگ لیں اور اس معاملے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومتی رضامندی پر قومی اسمبلی میں تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہوگا۔
یاد رہے کہ اس وقت ایم این اے کی تںخواہ اور ٹی اے ڈی اے 1 لاکھ 85 ہزار روپے ماہانہ ہے۔