سیاسی استحکام جمہوریت کیلیے ضروری‘آج اچھی خبر آئے گی‘بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام جمہوریت کے لیے ضروری ہے ،امید ہے آج ہونے والے مذاکرات کے بعد اچھی خبر آئے گی ۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 12 شہدا ہیں اور 49 زخمی ہیں،زخمیوں میں سے جو فوت ہوئے انکی تفصیلات جمع کرائی ہیں آئندہ تاریخ پر بیان ریکارڈ ہوگا،مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا، امید ہے حکومت سنجیدگی سے اس پر سوچے گی،
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر؛ معاشی استحکام آنے سے پاکستان کی ریٹنگ اپ ہوگئی
وقاص عظیم : ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ، عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی
فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بی کر دی ،فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طویل المدت غیر ملکی کرنسی کے اجراء کی ریٹنگ کو مستحکم کیا گیا ،پاکستان میں معاشی استحکام نظر آ رہا ہے،پاکستان بجٹ خسارے کو کم کرنے میں کامیاب دکھائی دے رہا ہے،رواں سال بجٹ خسارہ 6 فیصد تک رہ سکتا ہے ،رواں سال پرائمری سر پلس جی ڈی پی کا دو فیصد ہو سکتا ہے،رواں سال ایف بی آر کو ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،پاکستان معاشی اصلاحات ایجنڈے پر گامزن نظر آ رہا ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی متوقع ہے،عالمی تجارتی جنگ بیرونی ادائیگیوں پر دباو ڈال سکتی ہے ،تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے خطرات کم دکھائی دے رہے ہیں،پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیا ہے،پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ