9 مئی(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس،یاسمین راشد ،محمود الرشید اور دیگر پر فرد جرم عاید
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودگری، محمود الرشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر اعجاز چودھری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات پاکستان کے مفاد میں ہیں، ان کو جاری رہنا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مذاکرات کو ناکام کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روڈن انکلیو کے جی ایم محمد راشد کا قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ
روڈن انکلیو کے جی ایم محمد راشد کا قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ روڈن انکلیو کے جی ایم محمد راشد نے کر لیا جی ایم محمد راشد صاحب کا کہنا ہے کہ کسی زمانے میں پاکستان ہاکی کی ٹیم بہت زیادہ اچھی تھی ہم چاہتے ہیں کہ یہ دوبارہ اسی قدموں پر کھڑی ہو جائے جیسا کہ وہ پہلے اولمپکس کے گولڈ لاتی تھی قومی ہاکی ٹیم کے جتنے بھی فیڈریشن کے پریزیڈنٹ سیکٹری اور دیگر جتنی بھی ٹیم ہیں ان کے ساتھ روڈن انکلیو ایک میٹنگ کرے گی اس کے بعد ہم ان کو جو ہو سکے گا ہم ان کے ساتھ سپانسر کریں گے روڈن انکلیو ہاکی فیڈریشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے
برینڈ ایمبیسڈر روڈر انکلیو کے محمد اشتیاق کیانی کا کہنا ہے کہ ہم ائے ہوئے مہمان عمان سے جتنے بھی ہمارے لیجنڈ ہاکی چیمپین ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں رڈر انکلیو میں اور ہماری قومی پاکستان کی ٹیم کو بھی ویلکم کرتے ہیں اور محمد اشتیاق کیانی صاحب کا کہنا ہے کہ ہم انشااللہ سپورٹس کی دنیا میں جتنے بھی پلیٹ فارم ہیں ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں چاہے کوئی بھی سپورٹس کی بڑی ایکٹیوٹی ہوگی یا ہمارے لیجنڈ کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو روڈر انکلیو ان کے ساتھ کھڑا ہو جائے گا اور محمد اشتیاق کیانی کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد صاحب اور وائس پریزیڈنٹ شہباز سینیئر صاحب پریزیڈنٹ طارق مسعود بھٹی صاحب محمد اصف باجوا صاحب پریزیڈنٹ پنجاب ہاکی فیڈریشن محمود احمد صاحب پریزیڈنٹ اسلام اباد ہاکی فیڈریشن سہیل اکرم جنجوا صاحب جنرل سیکرٹری اسلام اباد ہاکی فیڈریشن محمد اشتیاق کیانی صاحب کا کہنا ہے کہ یہ وہ لیجنڈ ہے جن کے لیے بات کرنے سے الفاظ ختم ہو جاتے ہیں پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے وہ سپر سٹار ہیں جنہوں نے اپنے ٹائم میں بہت بڑے ایونٹ اور بہت بڑے میڈل پاکستان کو دیے ہیں اور ایسے ہی سیکرٹری جنرل اور پریزیڈنٹ پاکستان میں منعقد ہونے چاہیے جن کا اپنا تعلق سپورٹس کی دنیا سے ہو
محمد اشتیاق کیانی کا کہنا ہے کہ روڈر انکلیو میں ان کو بلانے کا مقصد کہ ہم ہاکی کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور انشااللہ تعالی انے والے ٹائم میں ہم اسی ہاکی کو اولمپکس کا گولڈ لیتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں وائس پریزیڈنٹ ہاکی فیڈریشن شہباز سینیئر صاحب کا خصوصی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا روڈر انکلیو ک ا اصف باجوا صاحب رانا مجاہد صاحب طارق بھٹی صاحب انہوں نے روڈر انکلیو کا شکریہ ادا کیا ہاکی ٹیم کے کوچ صابر صاحب کہتے ہیں کہ ہم انشااللہ تعالی اس ٹیم پر بہت محنت کر رہے ہیں اور انے والے ٹائم میں یہ ٹیم ضرور جیتے گی اور پاکستان کا جھنڈا فخر سے سر بلند کرے گا عمان کی ٹیم کے مینیجر اور کوچ کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی پاکستان میں ا کر اس سے زیادہ خوشی ہوئی جو روڈر انکلیو نے ہمیں عزت دی اور محبت دی ہم پاکستان سے بہت بڑی محبت لے کر اپنے ملک عمان میں جائیں گے جی ایم محمد راشد صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تقریر میں ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ اپ لوگ ہمارے روڈن انکلی میں ائے اور ہمیں خوشیاں دی اور محبت کے پیغام دیا اور ہم ہاکی فیڈریشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔