اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران اور بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں دائر بریت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر آج جمعرات کوسماعت سماعت کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹوکیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ  کی درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات   کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ،درخواستگزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ اعتراضات کیا ہیں،سلمان صفدر نے کہاکہ مصدقہ کا پیز ساتھ منسلک نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا، تمام آرڈرز مصدقہ کاپیز کے ساتھ منسلک کردی ہیں،سب لوگوں کو سردیوں کی چھٹیاں ملیں ہمیں نہیں ملیں،ہفتہ میں ٹرائل کی تین سماعتیں ہورہی ہیں،عدالتی اوقات کار کے علاوہ بھی ٹرائل کی سماعتیں ہورہی ہیں،ٹرائل کورٹ کی کوشش تھی کہ سردیوں میں ہی کیس نمٹا دیں،سات گواہ ہو چکے آج کیلئے بھی تین گواہ عدالت نے رکھے ہوئے ہیں،توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،کال اپ نوٹسز کے وقت بھی عدالت آیا تھا، ایک ہی معاملے میں چوتھی دفعہ ٹرائل کیا جارہا ہے،عدالت نے کہا کہ کیا ہائیکورٹ، ٹرائل کورٹ کو کہہ دے کہ ٹرائل تیز نہ چلائیں؟عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی،رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔

سندھ حکومت کا ناکارہ سرکاری گاڑیاں ایک ماہ میں نیلام کرنے کا فیصلہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو جیل میں سہولیات؛ نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت
  • توشہ خانہ ٹو میں بریت : عمران کے وکلا کا تیز ٹرائل پر اعتراض
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان،ایک گواہ پر جرح مکمل
  • توشہ خانہ ٹو میں درخواست بریت پر سماعت،عمران خان کے وکلا کا تیز ٹرائل پر اعتراض
  • توشہ خانہ ٹو میں درخواستِ بریت پر سماعت؛ عمران خان کے وکلا کا تیز ٹرائل پر اعتراض
  • توشہ خانہ ٹوکیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ  کی درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت
  • توشہ خانہ2، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست کی سماعت آج ہوگی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان، بشری بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر