این آر او حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مانگ رہی ہے ‘ علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں تلخی اس لیے ہے کہ تھوڑا سا مرچ مسالہ بھی ہونا چاہیے۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اس وقت این آر او حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مانگ رہی ہے ۔ ان کو این آر او چاہیے اور این آر او ایک ہی شخص دے سکتا ہے وہ ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی, علی محمد خان کا کہنا تھا کہ تھوڑا سا مرچ مسالہ بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مسئلہ قوم کی بیٹی کا مسئلہ ہے۔ پی ٹی آئی اس معاملے میں حکومت پاکستان کا بھرپور ساتھ دے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی محمد خان
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو، اس کے ساتھ بات کرتے رہیں،کامران مرتضیٰ
اسلام آباد:جے یو آئی (ایف) کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں طے ہواتھا کہ اکیلے میں کوئی جماعت نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی،پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو،وہ اس کے ساتھ بات کرتے رہیں
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ 19سے20اپریل کو اجلاس ہے جس میں اپوزیشن اتحاد میں جانے یانہ جانے کا فیصلہ ہوگا،20اپریل کے اپوزیشن کے جلسے کی دعوت ملی نہ ہم شرکت کریں گے۔
انہوں نےواضح کیاکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں طے ہواتھا کہ اکیلے میں کوئی جماعت نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی،اگروہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرتے ہیں تو پھرہمارے ساتھ ایک شرط دی ختم ہوجائے گی،پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو،وہ اس کے ساتھ بات کرتے رہیں۔
ایک سوال پرانہوں نےکہاکہ اے پی سی کے بارے میں ممکن ہے کہ مولانافضل الرحما ن کو اعتماد میں لیاہو۔