وزیراعظم سے اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے ملاقات کی‘ملاقات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے جاری مذاکرات کی صورتحال اور چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ارکان کے تقرر پر مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی ریٹائرمنٹ، اپوزیشن لیڈر کے خط کا معاملہ زیر غورآیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے 139اراکین کی رکنیت معطل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے 139اراکین کی رکنیت معطل کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 139اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی گئی،گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر
سینیٹر عبدالقدوس اور سینیٹر قسم کی رکنیت کی گئی، اسی طرح قومی اسمبلی کے 16،پنجاب اسمبلی کے 68،خیبرپختونخوااسمبلی کے 33اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 15اوربلوچستان اسمبلی کے 5اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔
’آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے‘، عمران خان کی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
مزید :