Jasarat News:
2025-01-18@10:45:20 GMT

انگلش پریمئر لیگ،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے فلہم کوہرا دیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

لندن(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فلہم کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ2-2گول سے برابررہا،چیلسی اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوگیا جبکہ ناٹنگھم فارسٹ اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی 1-1 گول سے برابررہا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔لندن اسٹیڈیم ،لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈکی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فلہم کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ کارلوس سولر ،ٹامس سوسک اور لوکاس پیکیٹا نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فلہم کی جانب سے الیکس ایوبی نے دو گول سکور کیے ۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی یہ لیگ میں ساتویں فتح ہے۔ جی ٹیک کمیونٹی اسٹیڈیم، برینٹ فورڈ میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ۔یہ میچ 2-2 گول سے برابررہا۔ چیلسی اور بورن مائوتھ میچ بھی 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی ٹیم گول سے

پڑھیں:

اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

کراچی(کامرس رپورٹر)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں 5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278.75روپے سے بڑھ کر 278.80روپے ہو گئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں 15پیسے بڑھ کر ڈالرکی قدر280.52روپے سے بڑھ کر 280.67روپے پر جا پہنچی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی نژاد انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری
  • گھر پر حملے کے بعد انگلش کھلاڑی ملک چھوڑ کر دبئی منتقل
  • گجرات: پولیس مقابلے میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا
  • گجرات: مقابلے میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا
  • ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ
  • اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
  • والد کی موت کے بعد پریشانیاں، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیجنڈ فٹبالر کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
  • انگلش کرکٹرنے پی ایس ایل کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی
  • انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی