لاہور(اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ کے بہتر مستقبل کیلئے کرکٹرعثمان قادرآسٹریلیا چلے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹرعثمان قادر نینیوساوتھ ویلزمیں رہائش اختیار کر لی،وہ ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں،عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبرمیں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی تھی،وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔عثمان قادر نے سائوتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی،پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بی بی ایل بھی کھیلی انھیں آسٹریلیا کی پرائم منسٹرالیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت؛ کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان بیدردی سے قتل

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر نوجوان کو ہندوتوا کے جنونیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگلور شہر کے بھاترا کلورتی مندر کے قریب پیش آیا جہاں کرکٹ کا میچ جاری تھا۔

میچ کے دوران کسی بات پر مقتول نوجوان کا سچن نامی نوجوان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر وہ اپنے ساتھیوں کو بھی بلایا۔

تشدد پر مائل اس ہجوم نے لاٹھی، ڈنڈے اور راڈوں سے حملہ کردیا۔ بہیمانہ تشدد سے لڑکے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے کھیل کے میدان پر پہنچ کر لاش کو برآمد کرکے قتل کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ 3 افراد فرار ہوگئے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ اندرونی چوٹیں اور زیادہ خون بہنے کے باعث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس نے تاحال قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • نئے ہیڈکوچ کے اعلان کیلئے بورڈ ڈیڈلائن ختم ہونے کے انتظار میں
  • ایک اور بھارتی کرکٹر نے میدان پر ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ جڑدیا
  • پنجاب پولیس میں محکمانہ پروموشن کا عمل جاری
  • کرکٹ میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے والے شخص کو ہجوم نے مار مار کر ہلاک کردیا
  • بھارت؛ کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان بیدردی سے قتل
  • کن نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے؟ ٹی20 کپتان نے بتادیا
  • شاہد آفریدی کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر دانش کنیریا کو مرچیں لگ گئیں
  • الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کیلیے 26 ویں امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی
  • کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی: بنگلہ دیشی کرکٹر توحید ہریدوئے پر 4 میچز کی فوری پابندی عائد
  • بھارتی باکسر کو بدترین شکست دینے والےعالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کا کراچی میں شاندار استقبال