چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16یا 17 فروری کوکرائے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16یا 17فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کے کپتان شرکت کریں گے،تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا،گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی افیشلز کے ویزوں کا بندوبست کروایا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب پی سی بی
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد ان کی بیٹنگ جاری ہے۔
آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی اسکواڈ
آج کے میچ کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر، کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم اور علی رضا شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شاداب خان (کپتان)، آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ اور بین ڈوارسہوئس شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ پشاور زلمی پی ایس ایل راولپنڈی اسٹیڈیم وی نیوز