تھائی لینڈ: چھوٹی کشتیوں کے تصادم میں چینی سیاح ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے ساحل پر حادثے میں ایک چینی سیاح ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ تھائی لینڈ کے فوکٹ جزیرے پر پیش آیا، جہاں 2 چھوٹی کشتیاں جنہیں جیٹ سکی کہا جاتا ہے، آپس میں ٹکرا گئیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم اس حوالے سے تھائی حکومت کے ساتھ مل کر تحقیقات کی جارہی ہے۔اس سے قبل پیش آنے والے ایک واقعے میں کشتی الٹ گئی تھی،جس میں 33 چینی اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق
فائل فوٹوکراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کارخانے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔