ایزی پیسہ کا مزدوروں کے حفاظتی اقدامات کے لیے بیمہ شدہ بل بورڈز کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ایزی پیسہ نے مزدوروں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں بل بورڈ انسٹال کرنے والے مزدوروں کے لیے بیمہ فراہم کیا ہے۔ "بیمہ شدہ بل بورڈز” کا یہ اقدام ایزی پیسہ کی نئی انشورنس پروڈکٹ کے آغاز کا حصہ ہے۔جس کا مقصد ان مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو روزانہ خطرناک ماحول میں اپنی جان کی پروا کئے بغیر کام کرتے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا بلکہ پاکستان کی آؤٹ ڈور اشتہارات کی صنعت میں ایک نیا معیار قائم کرےگا۔
پاکستان میں آؤٹ ڈور اشتہارات کی صنعت کی مالیت 2025 تک 11.
ایزی پیسہ نے اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک منفرد اقدام "بیمہ شدہ بل بورڈز” متعارف کروایا ہے۔ اس اقدام کے تحت، ہر وہ مزدور جو ایزی پیسہ کے اشتہاری بل بورڈز نصب کرے گا اس کو میڈیکل اور لائف انشورنس کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کے حفاظتی آلات فراہم کئے جائیں گے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز ایزی پیسہ رفاہ قادری نے کہا کہ ، "ایزی پیسہ ہمیشہ سے جدت اور معیار کے نئے اصول متعارف کروانے کے لیے پرعزم رہا ہے۔ ہماری ہر او او ایچ ( OOH) مہم میں اس بات کی ضمانت ہوگی کہ مزدوروں کو ان کی حفاظتی بیمہ اور حفاظتی سامان فراہم کیا جائے۔ ہم سب صنعتوں کو اس نئے معیار کو اپنانے اور مزدوروں کے حفاظتی اقدامات کو اولین ترجیح دینے کی غیر مشروط دعوت دیتے ہیں۔
چیف کریٹو آفیسر امپیکٹ بی بی ڈی او، علی رز نے کہا: "ایزی پیسہ ‘عمل، نہ کہ اشتہار’ پر یقین رکھتا ہے۔ جب ایزی پیسہ کہتا ہے کہ وہ اپنے انشورنس پروڈکٹس کے ذریعے لوگوں کی حفاظت کرنا چاہتا ہے، تو وہ یہ کام کرتا بھی ہے۔ اس کی شروعات ان مزدوروں سے ہوتی ہے جو اشتہارات لگاتے ہیں۔ اور میں ایسے برانڈز کی قدر کرتا ہوں جو ہمیشہ صحیح کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔”
یہ اقدام ایزی پیسہ کی سماجی ذمہ داری اور جدت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو پاکستان میں آؤٹ ڈور اشتہاری صنعت کے معیارات کو بہتر بنا کرمزدوروں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرنے کو یقینی بنائے گا۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل حفاظتی اقدامات ایزی پیسہ کے لیے
پڑھیں:
پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں: عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب—فائل فوٹواپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی میں عمران خان کی ہدایات سے ہی سب کچھ کریں گے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مجوزہ مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بانئ پی ٹی آئی کو بریف کیا جائے گا، 6 وکلاء آج ان سے ملیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے غلط معلومات دیں، وہ چاہتے ہیں کہ ہم عدالتوں کے چکر لگاتے رہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے نہروں سے متعلق قرارداد پیش کی، وہ غائب ہوئی، اندھیرے میں کینال سسٹم میں تبدیلی سے متعلق فیصلے کیے گئے۔
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے یہ بھی کہا کہ فلسطین میں جو ہو رہا ہے ہمیں قبول نہیں۔