بلاول بھٹو نے 20 جنوری کو لاہور میں اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی کی طرف سے 20 جنوری کو لاہور میں طلب کردہ اجلاس میں پارٹی کے سینئر راہنما شرکت کریں گے، اجلاس میں پنجاب کی تنظیم سازی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 20 جنوری کو لاہور میں اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے سینئر راہنما شرکت کریں گے، اجلاس میں پنجاب کی تنظیم سازی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شرکت کے لیے 20 جنوری کو لاہور پہنچیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنوری کو لاہور اجلاس میں
پڑھیں:
این اے 213 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویب ڈیسک: سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں حلقہ این اے 213 میں کل 17 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔
انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے ختم ہو گئی جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل آج سے شروع ہو گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 498 ہے جن میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
ضمنی الیکشن کے موقع پر 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
Ansa Awais Content Writer