حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے کہ 31 دسمبر کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 56 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی قیمت میں کی نئی قیمت پٹرول کی
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی
16 جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، کل سے پیٹرول اور ڈیزل کتنے روپے مہنگا ہوسکتا ہے؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟
حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں چونکہ حالیہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں، اس لیے حکومت پاکستان نے بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 5 روپے اور مٹی کا تیل 6 روپے سے زیادہ تک مہنگا ہوسکتا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری کی حتمی منظوری کے بعد آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی بات درست نہیں، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی ڈالر سے بڑھ گئی ہے، جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پیٹرول خام تیل ڈیزل عالمی مارکیٹ قیمتوں میں اضافہ متوقع وفاقی وزارت خزانہ وی نیوز