آرمی چیف سے میٹنگ میں موجودگی پر بیرسٹر گوہر کیسیکہہ سکتے ہیں کہ وہ نہیں تھے: فیصل کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ہماری میٹنگ میں بیرسٹرگوہر موجود تھے، دن دیہاڑے میٹنگ میں موجودگی پر یہ کیسیکہہ سکتے ہیں کہ میں نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر میٹنگ میں موجودگی کی تردید کر رہے ہیں تو اس کا ان سے پوچھیں۔گورنر فیصل کنڈی سے سوال کیا گیا کہ کیا بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے الگ ملاقات ہوئی تھی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے بیرسٹرگوہر کی الگ ملاقات کا مجھے نہیں پتہ۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان پر میٹنگ میں ہرممبر نے اپنی رائے دی، بیرسٹرگوہر کی رائے کا احترام کرتا ہوں، کچھ چیزیں وہ نہیں بتا رہے تو میں بھی نہیں بتاسکتا۔دوسری جانب بیرسٹرگوہر نے 2 روز قبل پشاور میں ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کی ہے۔

پارلیمنٹ ہا ئو س میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پربات چیت چل رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات ہونے چاہئیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میٹنگ میں موجودگی بیرسٹر گوہر آرمی چیف سے

پڑھیں:

بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے؟

جس کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پر بات چیت چل رہی ہے۔

 جیو نیوز نے پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال کیا کہ آپ ہمیشہ سے بولتے تھے کہ طاقتور حلقوں سے بات کرنی ہے؟، جس کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات ہونے چاہئیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلے گا

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف سے ملاقات کا سب نے بتایا، گوہر چُھپاتے رہے
  • پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
  • پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع کا دعویٰ
  • بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی
  • بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی
  • میں بھی آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر والی ملاقات میں موجود تھا: فیصل کنڈی
  • بیرسٹر گوہر آرمی چیف کی سیاسی قیادت سے ملاقات میں موجود تھے، گورنر خیبر پختونخوا
  • بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردی