Express News:
2025-01-18@11:03:03 GMT

مومل شیخ نے شوبز میں سب سے قریبی دوست کا نام بتادیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

شوبز کی دنیا میں طویل المدتی دوستی کا تصور کم ہی ملتا ہے لیکن اداکارہ مومل شیخ کے مطابق ان کی بہترین دوست اور کوئی نہیں بلکہ ماہرہ خان ہیں۔

حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مومل نے انکشاف کیا، "ماہرہ میری سب سے قریبی دوست ہیں۔ ہم اکثر ساتھ وقت گزارتے ہیں، چاہے ہم اپنی تصاویر اور سیلفیز شیئر نہ کریں۔"

مومل نے بتایا کہ وہ تمام ساتھی فنکاروں کے ساتھ اچھی ہم آہنگی رکھتی ہیں، لیکن ماہرہ کے ساتھ ان کا رشتہ خاص ہے۔ "جب بھی ہم ملتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے ہم برسوں بعد مل رہے ہوں۔ ہم ہمیشہ وہیں سے بات شروع کرتے ہیں جہاں چھوڑی تھی۔"

ماہرہ اور مومل کی دوستی ان کے کیریئر سے بالکل الگ ہے۔ مومل نے وضاحت کی، "یہ دوستی انڈسٹری سے ہٹ کر ہے۔ ہمارے مشترکہ دوست بھی ہیں، اور ہم سب اکٹھے گھومتے ہیں۔"

مومل شیخ نے گزشتہ برس اپنے خاندان کو "کپورز آف پاکستان" کہنے کے حوالے سے وضاحت دی۔ مومل نے کہا، "میں نے کبھی ایسا نہیں کہا۔ مجھ سے ایک سوال کیا گیا اور میں نے جواب دیا۔ مسئلہ یہ ہے کہ لوگ کلپس اور ریلز دیکھ کر غلط نتائج اخذ کر لیتے ہیں۔"

مومل شیخ، جو معروف اداکار جاوید شیخ کی بیٹی ہیں، نے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے کبھی ان کے کیریئر کے لیے سفارش نہیں کی۔ انہوں نے مذاقاً کہا، "بابا، اب تو کر لیں کال!"

مومل نے اپنے والدین کی علیحدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی اپنے والد سے شکوہ نہیں کرتی اور "یہ آزمائشیں اللہ کی طرف سے آتی ہیں۔ اگر آپ اس بات پر یقین رکھیں تو زندگی آسان ہو جائے گی۔ میں نے اپنی زندگی میں چیلنجز کا سامنا کیا، لیکن بہتر مستقبل کے لیے ماضی میں نہیں رہنا چاہیے۔"

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات سے انکار کیوں کیا تھا، بیرسٹر گوہر نے بتادیا

چیئرمین تحریک اںصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ضرور ہوئی تاہم اسے ڈسکلوز کرنے کے لیے عمران خان سے ہدایات لینی تھیں، اس لیے شروع میں انکار کیا کہ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سوال کے جواب میں کہا کہ آپ کی کوئی ملاقات نہیں، لیکن بعد میں عمران خان نے خود کہہ دیا کہ یہ ملاقات ہوئی تو اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مختلف خبریں چلائی، کسی نے کہا کہ گوہر خان ہیلی کاپٹر پر گیا، ڈس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ’ہماری آرمی چیف سے میٹنگ ضرور تھی، پشاور میں ہوئی، علی امین گنڈاپور نے میٹنگ کے لیے بلایا تھا، لیکن اس حوالے سے کیا ڈسکلوز کرنا ہے، اس کے لیے میں عمران خان سے ہدایات لیتا ہوں، عمران خان سے ملاقات کرتا ہوں اور ان سے ہدایات لیتا ہوں، عمران خان نے آرمی چیف سے میری ملاقات کو خود ڈسکلوز کیا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آرمی چیف بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور عمران خان ملاقات

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 11 روز سے لاپتہ 7 سالہ بچے صارم کی لاش گھر کے قریبی پانی کے ٹینک سے برآمد
  • ماہرہ خان اور وہاج علی پہلی بار ایک ساتھ ڈرامے میں نظر آئیں گے
  • ماہرہ خان کو معاف کروں گا نہ ان سے بات کروں گا، خلیل الرحمٰن قمر
  • گورنر الیون نے دوستانہ میچ میں شوبز اسٹار الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
  • 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ سنایا گیا تو عمران خان کا پہلا ردعمل کیا تھا؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا
  • بھارتی اداکار انتقال کرگئے،شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں
  • مودی ، اڈانی گٹھ جوڑ؛ کرپشن بے نقاب کرنے والی تنظیم کو بھی خاموش کرا دیا
  • آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات سے انکار کیوں کیا تھا، بیرسٹر گوہر نے بتادیا
  • جائیں تو جائیں کہاں؟