حساس ڈیٹا اور سائبر حملوں سے بچانے کے نیٹ ورکس متاثر ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے، نجی کمپنی کے ڈی این ایس میں نقص کی نشاندہی کرلی گئی، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم آف پاکستان نے ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری کے مطابق نقص کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے جس کے باعث ڈیوائسز کام کرنا بند کر سکتی ہیں، ٹریفک انسپیکشن اور فائر وال کی صلاحیتوں اور ڈی این ایس میں خلل آسکتا ہے، نقص سے نیٹ ورکس سیکیورٹی کے لیےکمپنی پر انحصار کرنے والی متاثرہ تنظیموں کےلیے شدید خطرات بن سکتے ہیں۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ نقص سے انٹرپرائز اور کلاؤڈ ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتے ہیں، آپریشنز میں خلل، حساس ڈیٹا اور سائبر حملوں سے بچانے کے نیٹ ورکس متاثر ہو سکتے ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق متعلقہ کمپنی نے اس مسئلے پر فوری توجہ دینے کیلئے اپڈیٹس جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہےکہ آلات، نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کےلیے فوری توجہ اور حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

ایڈوائزری میں نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے کمپنی کے سافٹ وئیر کو اپڈیٹ کرنےکی سفارش کی ہے۔

اسی طرح ایڈوائزری میں مشکوک سرگرمیوں کا پتہ لگانے اور غیر مجاز رسائی کی کوششوں کو روکنے کیلئے مانیٹرنگ جبکہ ڈی این ایس سیکیورٹی کے لیے قابل اعتماد ذرائع کے استعمال اور باقاعدگی سے لاگز کا آڈٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نیٹ ورکس

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنماؤں کی برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو جمہوریت کو درپیش خطرات پر بریفنگ

ایف او ڈی پی کی بانی سفینا فیصل نے پاکستان میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیاسی ورکرز، صحافیوں، خواتین، غیر قانونی گرفتاریوں اور ناروا سلوک کا سامنے کرنے والے افراد کی حالت زار بیان کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سیاسی بحران اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے برطانوی پارلیمانی اراکین کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک بریفنگ منعقد کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کا اہتمام حال ہی میں تشکیل دی جانے والی فرینڈ ڈیموکریٹک پاکستان-یوکے (ایف او ڈی پی) نے کیا۔ بریفنگ کے دوران ایف او ڈی پی نے پاکستان میں جمہوریت کو درپیش خطرات، جبری گمشدگیوں اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر خدشات کو اجاگر کیا۔ بریفنگ کی صدارت برطانوی رکن پارلیمنٹ جیمز فرتھ نے کی جس میں تقریباً ایک درجن اراکین نے شرکت کی، ان میں جیریمی کوربن، ناز شاہ، پریت کور اور اینڈریو پیکس علاوہ سیاسی ایکٹیوسٹ، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت کے سابق اور مبینہ ریاستی جبر کا شکار عہدیدار شامل تھے۔

ایف او ڈی پی کی بانی سفینا فیصل نے پاکستان میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیاسی ورکرز، صحافیوں، خواتین، غیر قانونی گرفتاریوں اور ناروا سلوک کا سامنے کرنے والے افراد کی حالت زار بیان کی۔ سفینا فیصل کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین کا قتل عام، جبری گمشدگیوں اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل تشویشناک ہے جس پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بریفنگ میں شریک پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری اور عمران خان کے سابق معاون خصوصی نے 26 نومبر کو ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں مظاہرین کی مبینہ ہلاکتوں کی ہولناک تفصیلات فراہم کی جس میں انہوں نے 100 افراد کے جان سے جانے کا دعویٰ کیا۔ زلفی بخاری نے بریفنگ میں اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی اور جیل میں ان کے ساتھ ناروا سلوک کو غیر انسانی قرار دیا تھا۔

سفینا فیصل، جنہیں برطانیہ میں مقیم کاروباری شخصیت سمجھا جاتا ہے، نے کہا کہ ان کے لیے سب سے مشکل مرحلہ پولیس کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر تشویش ہے، برطانیہ میں ہمارے ساتھ انسانوں والا رویہ اختیار کیا جاتا ہے جس کے ہم عادی ہیں، اس لیے جب میں پاکستان میں لوگوں کے ساتھ کیے جانے والے برتاؤ کو دیکھتی ہوں تو میرا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ بریفنگ میں زلفی بخاری نے پی ٹی آئی کی آواز کو دبانے کے لیے ورکرز پر مبینہ ریاستی جبر کیا گیا جس میں رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے لیے ویڈیوز کا بھی استعمال کیا گیا۔ عمران خان کے دور میں مشیر احتساب اور معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بریفنگ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کو نشانہ بنانے کے معاملے کو بھی اجاگر کیا، انہوں نے اپنے اہلخانہ کو ہراساں کیے جانے کے حوالے سے بھی تفصیلات فراہم کی۔

انہوں نے حکومت پاکستان پر الیکشن میں دھاندلی اور عدالتی نظام میں تبدیلی کے ذریعے طاقت حاصل کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف سیاسی مخالفت نہیں بلکہ جمہوری روایات کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ بریفنگ کے دوران لارڈ ڈینیئل حنان نے پاکستان میں مارشل لا جیسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں جس سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، وہاں کس طرح سے قانون اور شخصی آزادی کو ختم کیا جاسکتا ہے، ہم 1945 کے بعد سے پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ بریفنگ کے اختتام پر شرکا نے پاکستان میں عدلیہ کی آزادی، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر تحقیقات پر زور دیا۔ شرکا کے مطالبات میں خلاف ورزیوں پر عہدیداروں کے خلاف پابندیاں، کامن ویلتھ کی انتخابات پر جائزہ رپورٹ کے شائع کرنے اور زیر حراست افراد کا منصفانہ ٹرائل شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ: کتیا اپنے بچے کی جان بچانے کیلئے کلینک پہنچ گئی، ویڈیو سامنے آ گئی
  • پراسیسڈ سُرخ گوشت کس چیز کے خطرات بڑھاتا ہے؟ نئی تحقیق
  • چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ
  • حکومت اور مولانا کی قربتیں بڑھنے لگیں،ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی قائمہ کمیٹی جے یو آئی ف کو دینے کا فیصلہ چیئرمین کون ؟ تفصیلات سب نیوز پر
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو جمہوریت کو درپیش خطرات پر بریفنگ
  • پولیس، حساس ادارے کی کارروائی؛ کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر گرفتار
  • مصنوعی ذہانت پر زیادہ انحصار سے انسانی ذہانت متاثر ہونے کا انکشاف
  • فرانس کی خفیہ نیوکلیئر سب مرین کے فٹنس ایپ کی وجہ سے خفیہ معلومات افشا
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید،281  زخمی