Daily Ausaf:
2025-01-18@11:11:17 GMT

’بیٹ مین‘ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آتشزدگی کے دوران ’بیٹ مین‘ کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ مار دیا۔

لاس اینجلس کے شعلوں میں جلنے کے درمیان ایف بی آئی کی لاس اینجلس کے برینٹ ووڈ علاقے میں واقع ’گون گرل‘ اداکار بین ایفلیک کی رہائشگاہ پر جانے کی تصاویرمنظر عام پر آئی ہیں۔ایف بی آئی حکام نے گذشتہ روز ’بیٹ مین‘ کے گھر کے باہر تصاویر بنائیں، اہلکار کئی منٹ تک وہاں موجود رہے، ان کی جیکٹوں کی پشت پر ایف بی آئی لکھا تھا، اور انہوں نے دروازے پر دستک دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار’بیٹ مین’ کے گھر آنیوالے ایف بی آئی ایجنٹوں کے پاس نجی ڈرون کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھی، جس نے فائر فائٹنگ طیارے میں سے سپر اسکوپر کو نقصان پہنچانے کا ثبوت موجود تھا۔سرکاری رپورٹس میں کہا گیا کہ “ایف بی آئی کی گراؤنڈ انٹرسیپٹ ٹاسک فورس کے ارکان غیر قانونی ڈرون سرگرمی کے سلسلے میں آگ سے متاثرہ علاقے میں اپنی تحقیقات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’سپر اسکوپر‘ وہ طیارہ ہے جو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کر رہا تھا۔ سرکاری اہلکار ڈرون کی سرگرمی کے حوالے سے مقامی علاقے میں جانچ کر رہے تھے، جس سے طیارے کو نقصان پہنچا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اداکار نے حکام سے ملاقات کی؟

اداکارکے گھر کے مرکزی گیٹ کے قریب کال باکس لگا ہوا تھا، ایسا لگتا ہے اسے کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دورے کے دوران ڈرائیو وے گیٹ بند کر دیا گیا۔ ایف بی آئی کے چھاپے کے دوران دو سرکاری افسران بھی تھے۔

52 سالہ اداکار چند بلاکس کے فاصلے پر اپنی سابقہ ​​بیوی کے گھر چلے گئے۔ تاہم یہ غیر یقینی ہے کہ آیا اس نے حکام کی ہدایت پر چلے گئے یا صرف اپنی مرضی سے ایسا کیا۔ہاد رہے کہ امریکی اداکار کی اپنے پڑوسیوں اور جاننے والوں کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے تصاویر انٹرنیٹ پر چند روز قبل منظر عام پر آئی تھیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایف بی ا ئی بیٹ مین کے گھر

پڑھیں:

عمران اور بشری کو سزا کے بعداپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک

عمران اور بشری کو سزا کے بعداپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک ہوئی ہے ، کیا ہونے جا رہا ہے ؟ اورآئندہ کے لئے کیا کرنا چاہیے ، اپوزیشن رہنماؤں نے سر جوڑ لئے پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھر پہنچ گئے ۔ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان موجود تھے ۔ ان کے علاوہ سلمان اکرم راجا،علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات میں موجود تھے ۔اہم سیاسی بیٹھک میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی شریک بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران اور بشری کو سزا کے بعداپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک
  • پاکستانی اداکار فاران طاہر کی ہالی ووڈ میں شاندار واپسی: ‘ویژن کویسٹ’ میں دوبارہ نظر آئیں گے
  • کئی بڑی فلمیں کر کے انڈسٹری میں ناکام ہونے والا اداکار کروڑ پتی کیسے بنا؟
  • برطانوی جیلوں میں ڈرون سے منشیات اور ہتھیارفراہم
  • بھارتی بحریہ کا اسرائیل کے تعاون سے تیار ہرمس 900 ڈرون تباہ
  • گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی، چھاپہ مارنے والی لیسکو ٹیم پر تشدد
  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو بڑا دھچکا، اربوں روپے مالیت کا ڈرون طیارہ گر کرتباہ
  • بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پروازکےدوران تباہ
  • یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے یوٹیوبر کو بددعا دے دی