Islam Times:
2025-04-15@06:45:55 GMT

چلاس میں گرینڈ جرگہ، اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

چلاس میں گرینڈ جرگہ، اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک

کمانڈر ایف سی این اے نے جرگے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں پر اعلیٰ سول و ملٹری حکام کا موجود ہونا اس بات کا عندیہ ہے کہ ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع دیامر چلاس میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی، مقامی سیاستدان، صوبائی سیکٹریریز، اعلیٰ سول اور فوجی افسران سمیت علاقے کے علماء اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگے میں علاقے کی ترقی، امن و امان، تعلیم اور علاقے کے مسائل جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے جرگے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں پر اعلیٰ سول و ملٹری حکام کا موجود ہونا اس بات کا عندیہ ہے کہ ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ کمانڈر ایف سی این اے نے علاقے کے مسائل سنے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج یہاں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور متعلقہ اداروں کی بھی بھرپور معاونت جاری رکھے گی تاکہ علاقے کے مسائل فوری حل ہو سکیں۔    انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی میں جہاں اداروں نے اپنا فرض نبھانا ہے وہاں عوام بھی اس علاقے کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں، اس کے لیے ضروری ہے کہ علاقے میں کمیونٹی بیس سسٹم کو متعارف کرایا جائے تاکہ لوگ بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ عمائدین، علماء کرام نے علاقے کی ترقی اور امن و امان کے لیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے چلاس میں قائم وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور دیامر کے نوجوانوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے اس موقع پر کہا کہ جی بی کی نئی نسل پاکستان بالخصوص جی بی میں امن اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، نوجوان طبقہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں۔ اس موقع پر طلباء نے علاقے میں امن و ترقی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کمانڈر ایف سی این اے نے علاقے کی ترقی کے مسائل علاقے کے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائجیریا کا دورہ، عسکری افسروں سے ملاقاتیں

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی نائجیریا کے راہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، سکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے نائجیریا کے وزیر دفاع محمد بدارو ابوبکر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل کرسٹوفر موسیٰ، آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اولوفیمی، نیول چیف وائس ایڈمرل اوگالا، اور ایئر چیف مارشل حسن ابوبکر سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ان الگ الگ ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، سکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائجیرین قیادت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا اور پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • تیسری اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی ، اعلیٰ حکومتی  ،عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسینیئر حکام شرکت کریں گے
  • بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز
  • اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں: مریم نواز
  • ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: محسن نقوی
  • گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے میں بجلی چوری کا انکشاف
  • پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ،گرینڈ اپوزیشن الائنس کامعاملہ پھرلٹک گیا
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا نائجیریا کا دورہ، عسکری افسروں سے ملاقاتیں
  • امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائجیریا کا دورہ، عسکری افسروں سے ملاقاتیں
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائجیریا کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں