امریکا میں عمران خان کے خلاف اشتہاری مہم، ٹرکوں پر بیانات آویزاں
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ایک اشتہاری مہم کے تحت ٹرک چلائے گئے جن پر ان کے متنازع بیانات آویزاں کیے گئے ہیں۔
ان ٹرکوں پر عمران خان کی جانب سے پولیس افسران کو دھمکانے، طالبان کی حمایت اور اسامہ بن لادن کے حق میں دیے گئے بیانات نمایاں طور پر دکھائے گئے ہیں۔یہ اشتہاری مہم عمران خان کے ناقدین کی جانب سے چلائی گئی ہے، جس کا مقصد ان کی سیاسی پالیسیوں اور بیانات پر سوال اٹھانا ہے۔ مہم کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
مارک زکر برگ کا 3600 "نکمے" ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
9 مئی کے سب سے بڑے مقدمہ کی سماعت، 4 عینی شاہدین کے بیانات قلمبند
اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے سامنے گواہیاں ریکارڈ کی گئیں، پولیس کی جانب سے مال مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی کے سب سے بڑے مقدمہ کی پہلے دن کی سماعت اختتام پذیر ہو گئی، 4 عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔ اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے سامنے گواہیاں ریکارڈ کی گئیں، پولیس کی جانب سے مال مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا، شہدا کے چوری شدہ مجسموں کے ٹکرے بھی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔
پولیس نے ملزمان سے بر آمد ہونے والا پٹرول بم بھی عدالت میں پیش کر دیا، ملزمان سے بر آمد ہونے والا موبائل، پی ٹی آئی کے جھنڈے، ڈنڈے، پارٹی کیپ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ پولیس نے ملزمان سے بر آمد ہونے والے ڈنڈے، پولیس کا ہیلمٹ بھی عدالت میں پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان عدالت میں گواہوں کو دھمکاتے اور ہلڑ بازی کرتے رہے، سماعت 18 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے مزید 5 گواہ طلب کر لئے گئے۔