پرائزبانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وہ خواتین و حضرات جو 750 روپے کے حامل پرائز بانڈ کے مالک ہیں، ان کے پاس موجود پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نئے سال 2025 کے آغاز میں پہلے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی گئی، نیشنل سیونگز سینٹر کراچی میں آج 15 جنوری کو 750 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوئی، صبح 10 بجے بونڈز کی بیلٹنگ کی گئی تھی۔
نیشنل سیونگز کی جانب سے قرعہ اندازی کے تھوڑی دیر بعد ہی فاتح بونڈ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا، پہلا انعام بونڈ نمبر 271541 ہر نکلا جس کے مالک کو15 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔اس کے علاوہ دوسرا انعام ان بانڈ نمبرز 317904 ,496553 ,800663 کے حصے میں آیا جن کے مالکوں کو فی کس 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔
تیسرا انعام 1696 لوگوں کے حصے میں آیا جنھیں فی کس 9300 روپے کی انعامی رقم دی جائے گی، 750 روپے کا بانڈ رکھنے والے خواتین و حضرات اپنا بانڈ نمبر نیشنل سیونگز کی ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں پرائز بانڈ کو ایک محفوظ سرمایہ کاری خیال کیا جاتا ہے، ان بانڈز کو کسی بھی وقت کیش کروایا جاسکتا ہے اور اگر قسمت کسی پر مہربانی ہو تو پھر بونڈ کا حامل شخص بڑے انعام کا بھی مالک بن جاتا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ترجمان پاک فوج کا منہ توڑ جواب
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی احسان اللہ کو بڑی پیشکش
لاہور:ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بدھ کے روز احسان اللہ سے رابطہ کرکے ملازمت کی پیشکش کر دی۔
فاسٹ بولر احسان اللہ رواں سیزن کے پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
اپریل اور مئی میں احسان اللہ پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو کے لیے کھیلیں گے جبکہ مکمل فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ملتان سلطانز کی سہولیات کا استعمال کریں گے۔
علی ترین کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز احسان اللہ کو اگلے سال پی ایس ایل میں واپس لانے کے لیے ان کے ساتھ تعاون اور کام کرے گی۔ احسان اللہ ملتان سلطانز کی فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈیلٹن کی زیر نگرانی لودھراں کی ملتان سلطانز اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔
مزید پڑھیں؛ ’جذبات میں آگیا تھا‘ : احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا
انہوں نے کہا کہ احسان اللہ ہمارا اور اس ملک کا اثاثہ ہیں، ہم ان کی مکمل فٹنس اور فارم بحال کرنے میں ہر ممکن مدد کریں گے۔ احسان اللہ جیسے فاسٹ بولر جنریشن میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں، انہیں تحفظ کی ضرورت ہے اور ملتان سلطانز عالمی معیار کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور پیدا کرنے میں پی سی بی کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔
فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور میں ان کی مسلسل سرپرستی کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نوجوان کھلاڑی احسان اللہ نے پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔