شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 جنوری کی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 جنوری کی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج ہلاک کر دیے گئے، ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان سے اغوا کئے گئے 2پولیس اہلکار قتل
لوئر جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل حمید شاہ دوتانی اور کانسٹیبل اشرف دوتانی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کو گزشتہ روز تور دیب گاؤں سے اغوا کیا گیا تھا. جس کے بعد آج ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔اغوا کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں تین دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔