سکردو، جشن مولود کعبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسکردو میں مرکزی جشن علی ڈے کمیٹی سکمیدان کے زیرِ اہتمام جامع مسجد سکردو میں منعقد ہوا، جشن میلاد میں ہزاروں مومنین شریک ہوئے۔ منقبت خوانوں کاچو مطہر، یاسین ساقی، اقبال ثاقی، کاچو احتشام، صداقت شگری نے گل ہائے عقیدت پیش کیے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں جشنِ مولودِ کعبہ پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اسکردو میں مرکزی جشن علی ڈے کمیٹی سکمیدان کے زیرِ اہتمام جامع مسجد سکردو میں منعقد ہوا، جشن میلاد میں ہزاروں مومنین شریک ہوئے۔ منقبت خوانوں کاچو مطہر، یاسین ساقی، اقبال ثاقی، کاچو احتشام، صداقت شگری نے گل ہائے عقیدت پیش کیے اور علمائے کرام شیخ ذوالفقار انصاری، شیخ بشیر بہشتی، نائب امام جمعہ شیخ حسن سروری، انجمن امامیہ کے صدر آغا باقر حسین الحسینی نے امام علی علیہ السلام کی حیاتِ طیبہ پر روشنی ڈالی۔ آغا باقر حسین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جشن میلاد میں اہل سنت برادری کی نمائندگی بھی موجود ہے، جس کے لئے میں اہلبیت علیہ السّلام کے چاہنے والے تمام مسلک کے علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان علمائے کرام کی اہلبیت علیہ السّلام سے محبت کے باعث یہ علاقہ امن اور آشتی کا گہوارہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مولا علی علیہ السلام کا کردار عدل و انصاف کے قیام کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
سکھر میں جنش مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی زندگی کا ہر پہلو انسانیت کیلئے درس اور ہدایت ہے۔ انکا پیغام ہر دور میں ظلم و جبر کیخلاف جدوجہد اور حق و انصاف کی سربلندی کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مولا علی علیہ السلام کی ذات گرامی اور سیرت و کردار عالم انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے، کیونکہ آپ (ع) کی سیرت و کردار ہو بہو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاکیزہ کردار تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سندڑی ریسٹورنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کا کردار آج بھی ظلم کے خلاف جدوجہد اور عدل و انصاف کے قیام کے لئے مشعل راہ ہے۔ دنیا کے حکمران ان کے طرز حکمرانی سے سیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح انصاف، مساوات اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی زندگی کا ہر پہلو انسانیت کے لئے درس اور ہدایت ہے۔ ان کا پیغام ہر دور میں ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد اور حق و انصاف کی سربلندی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (ع) کی ذات گرامی مجسم عدل و انصاف تھی۔ آپ (ع) کے دور حکومت میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تھا، حتیٰ کہ آپ کے سگے بھائی عقیل بھی آپ کے عدل کا سامنا کرنے سے مستثنیٰ نہ تھے۔ مولا علی (ع) کی حکمت اور علم قرآن و سنت کے گہرے فہم پر مبنی تھی۔ آپ نے زندگی کے ہر شعبے میں ایسے اصول متعارف کروائے جو آج بھی انسانیت کی رہنمائی کرتے ہیں، اور آپ (ع) کے اقوال اور خطبات اخلاقیات، سیاست، قانون اور سماجی انصاف کے لئے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔