اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی۔ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹوکن ٹیکس عدم ادائیگی پر رجسٹریشن منسوخی اور جرمانہ 200 فیصد تک ہوگا، صارفین ٹوکن ٹیکس 24 گھنٹے اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق ٹوکن ٹیکس ادائیگی کیلئے31 جنوری تک کی مہلت دی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے ایکسائز کاؤنٹر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال
اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست
ڈی ائی جی اسلام آباد سید علی رضا کے مطابق شہریوں کی فوری دادرسی، ان کو درپیش مسائل کے میرٹ پر حل کے لیے مصالحتی کمیٹی کے دفاتر تھانہ جات کی سطع پر 24 گھنٹے کام کریں گے، مصالحتی کمیٹی کا مقصد ذاتی نوعیت کے مسائل سے تھانہ جات کو الگ کرنا اورشہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔
اسلام آباد میں تمام مصالحتی کمیٹیوں کو از سر نو فعال کر دیا گیا ہے۔ ڈی ائی جی اسلام آباد
شہریوں کی فوری دادرسی، انکو درپیش مسائل کے میرٹ پر حل کیلئے مصالحتی کمیٹی کے دفاتر تھا نہ جات کی سطع پر24/7کام کریں گے۔
مصالحتی کمیٹی کا مقصد ذاتی نوعیت کے مسائل سے تھانہ جات کو الگ کرنا… pic.twitter.com/4T3YvCosqi
— Islamabad Police (@ICT_Police) January 16, 2025
سید علی رضا کا کہنا ہے کہ مصالحتی کمیٹی کے قیام سے پولیس اورعدلیہ کا قیمتی وقت بچایا جاسکے گا، مصالحتی کمیٹی کےممبران میں ہر طبقہ فکر کے شہریوں کو شامل کیا گیا ہے، مصالحتی کمیٹی کی بنیادی اقدار شفافیت،غیر جانبداری اور میرٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک سال میں اسلام آباد پولیس کے افسران اور شہدا کی فیملیز کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟
ڈی آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انکو درپیش مسائل کا حل اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد پولیس ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا مصالحتی کمیٹی مقدمات