مالیاتی شمولیت کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو اصلاحات کے ذریعے مستحکم کرنے کیلئےکوشاں ہیں ملک میں مالیاتی شمولیت کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کاوفاقی وزیر برائےخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق سماجی اثرات کی مالی اعانت کمیٹی نے مالیاتی شمولیت کےفروغ کاجائزہ لیا۔
وفاقی وزیر برائےخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو اصلاحات کے ذریعے مستحکم کرنے کیلئےکوشاں ہیں، ملک میں مالیاتی شمولیت کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز مجوزہ فریم ورک کو جلد ازجلد حتمی شکل دیں، پائیدار ترقی، موسمیاتی مزاحمت اورغربت کےخاتمےکے اہداف حاصل ہوں گے۔
اجلاس کے بعد محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تیزی سےبڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلی جیسے بحرانوں سے بھی نمٹنا ہوگا، پسماندہ طبقات کی بہتری کیلئےجدید مالیاتی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہےاجلاس کو بی آئی ایس پی کےتحت جاری پروگرامز میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب
پڑھیں:
وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں معیشت اور مالیاتی امور سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اسٹیل مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری پرغور اور پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی سال 2024-25 کی تنخواہوں کے لیے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔ فرنٹیئر کور کے لیے بھی سال 2024-25 کے فنڈز کی منظوری زیر غور آئے گی۔ اجلاس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی واپسی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ اور وزارت سمندر پار پاکستانیوں کے سال 2023-24 کے بجٹ تخمینے کی منظوری اورسالانہ ری بیسنگ ٹائم لائن پر نظر ثانی کیے جانے کی بھی توقع ہے۔