پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے 10ویں سیزن کا ڈرافٹ مکمل ہونے اور سرفراز احمد کو یکسر نظر انداز کیے جانے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ان کی اہمیت کا احساس ہوگیا اور اس نے سرفراز احمد کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس بار وہ کھلاڑی کے بجائے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ شین واٹسن نے دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث اپنی ذمے داریوں سے معذرت کرلی ہے۔ سرفراز احمد کو کوچنگ کی ذمے داری دینے کا فیصلہ واٹسن کی غیر موجودگی کو پُر کرنے کے لیے کیا گیا۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ 9 برس گزارے ہیں، جن میں سے 8 سال وہ ٹیم کے کپتان رہے۔ ان کی قیادت میں گلیڈی ایٹرز نے 2019ء  میں اپنا پہلا پی ایس ایل ٹائٹل بھی جیتا۔

سرفراز نے گلیڈی ایٹرز کے لیے 86 میچز کھیلے اور 1525 رنز بنائے، جو ان کی ٹیم کے لیے ایک اہم اثاثہ تھے۔

پی ایس ایل10 کے ڈرافٹ سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا تھا، جس کے بعد وہ پہلی بار ڈرافٹ کا حصہ بنے۔ تاہم کسی بھی فرنچائز نے انہیں منتخب نہیں کیا۔ ڈرافٹ کے بعد گلیڈی ایٹرز نے ان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے انہیں ہیڈ کوچ کے طور پر واپس لانے کا فیصلہ کیا۔

بطور کپتان سرفراز نے ٹیم کو کئی یادگار فتوحات دلائیں۔ اب وہ ایک نئے کردار میں ٹیم کی قیادت کریں گے اور اپنے سابقہ تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو دوبارہ بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کریں گے۔

یہ دیکھنا بھی دلچسپی سے بھرپور ہوگا کہ سرفراز احمد بطور کوچ کس طرح ٹیم کو مزید کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیم کے پی ایس کے بعد

پڑھیں:

نیند کے دوران مفلوج ہوجانے کا احساس، اسباب و علاج

نیند میں جُزوی طور پر جاگنا اورنیم بیداری میں مفلوج ہوجانے کا احساس ہونا، اسے sleep paralysis کہتے ہیں۔

یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ سوتے ہوئے یا جاگتے ہوئے حرکت کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ یہ پیراسومنیا کی ایک قسم ہے جو اس وقت پیش آتا ہے جب آپ کا دماغ فعال ہوتا ہے لیکن آپ کا جسم ابھی بھی نیند کی حالت میں ہوتا ہے۔

اس دوران آپ اپنے اردگرد کے ماحول سے باخبر ہوتے ہیں لیکن آپ کو نظروں کا فریب ہوسکتا ہے جیسے ہوا میں اعداد دیکھنا، آوازیں سننا یا جسم پر دباؤ محسوس ہونا۔


اس دوران اکثر لوگ کسی غیر مرئی طاقت کے ہاتھوں مقید ہوجانے کو محسوس کرتے ہیں اور ایسا لگ رہا ہوتا ہے کہ دم گھٹ رہا ہے۔

اسباب

1) نیند کی بے قاعدگی
2) کافی نیند نہیں لینا
3) بے خوابی
4) نارکولیپسی
5) پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (کسی حادثے کا اثر)
6) عمومی تشویش
7) دہشت زدہ ہونے کا عارضہ
8) خاندانی تاریخ

حالت کب تک برقرار رہتی ہے؟

سلیپ پیرالائسز عام طور پر مختصر مدت کیلئے ہوتے ہیں جو صرف چند سیکنڈز سے چند منٹ تک جاری رہ سکتے ہیں۔

علاج

1) صحت مند نیند کا شیڈول برقرار رکھیں

2) بھرے پیٹ پر سونے سے گریز کریں

3) سونے سے پہلے کیفین مت لیں

4) سونے سے پہلے کچھ آرام کریں

5) پیٹھ کے بل نہ لیٹیں بلکہ کروٹ پر سوئیں

6) اگر کوئی عارضہ لاحق ہے تو اس کا علاج کریں

متعلقہ مضامین

  • اروشی روٹیلا کو سیف علی خان پر حملے سے متعلق سوال نظر انداز کرنے کا احساس ہو گیا
  • ہجری سال کی اہمیت وتار یخ
  • حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور ختم،پی ٹی آئی کا 2 انکوائری کمیشن بنانے کا طالبہ
  • کوئٹہ: محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی دو تنخواہوں کا انکشاف
  • حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور، پی ٹی آئی نے مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کر دیا
  • پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا، فرنچائز نے بھی تصدیق کردی
  • امریکا انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں پاکستان کو ایک پارٹنر کے طور پر اہمیت دیتا ہے:جان کربی
  • نیند کے دوران مفلوج ہوجانے کا احساس، اسباب و علاج
  • خیبرپختونخوا میں احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع