پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد سال 2024 میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی۔
انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان کی رہائشی بچی کے نمونے 31 دسمبر کو لے گئے جن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر اُسے پولیو کی تصدیق ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ون ڈی آئی خان کی رہائشی بچی میں پایا گیا۔ اس کے بعد ڈی آئی خان میں گزشتہ سال کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔
پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 21 سندھ، اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میئر قاسم آباد میں تعمیر میٹلڈ روڈ کی تعمیر کا جائزہ لینے پہنچ گئے
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) میئر کاشف علی شورو نے بلدیہ کے شعبہ سول انجینئرنگ کی جانب سے قاسم آباد ٹاؤن کی یوسی 159 کے علاقے شاہ بخاری میں تعمیر کیے جانے والے میٹلڈ روڈ کی تعمیر کے جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ اس موقع پر بلدیہ کے شعبہ سول انجینئرنگ کے انجینئرز شیراز لغاری، یوسی 159 کے چیئرمین نظیر احمد ببر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ میئر نے میٹلڈ روڈ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، روڈ کی تعمیر سے متعلق انجینئرز و افسران نے میئر کو بریفنگ بھی دی۔ میئر کاشف علی شورو نے روڈ معیاری بنانے اور تمام ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے۔ اس موقع پر میئر کاشف علی شورو نے روڈ کی تعمیر کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ دیہہ شاہ بخاری سے متعدد گوٹھوں کو آپس میں ملانے کے ساتھ ساتھ بینظیر انکم سپورٹ کے میگا سینٹر اور بیسک ہیلتھ یونٹ شاہ بخاری تک پہنچنے میں عوام کو فائدہ ہو گا، جبکہ اس روڈ کی تعمیر سے آئی ٹی کالج، انٹرمیڈیٹ کالج اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو بھی وقت پر پہنچنے کی سہولت میسر آسکے گی۔