مسلم حکمران حضرت علیؑ کے دورہ خلافت سے رہنمائی حاصل کریں، حاجی حنیف طیب
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ایک بیان میں چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ ہم نے اپنی قوم کو صرف پیسے کمانے کے چکر میں لگاکر مادہ پرستی کا شکار کردیا ہے، آج بھی وقت ہے تعلیمات خلفائے راشدین، اہل بیت اطہارؑ سے اپنے آپ منور کرلیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے یوم ولادت حضرت علی علیہ السلام کی نسبت سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؑ کے فضائل، کارناموں سے تاریخ اسلام کے اوراق روشن ہیں، جس میں امت مسلمہ کیلئے ہدایت و رہنمائی حاصل ہے، عظمت و سعادت کا وہ کونسا باب ہے جو حضرت علیؑ کی زندگی میں موجود نہیں، فاتح خیبر، شیرخدا، داماد رسول ﷺ، خلیفہ چہارم، باب العلم، شارح قرآن و حدیث تھے۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ شیر خدا حضرت علیؑ کی ولادت ”کعبہ شریف“ میں ہوئی اور ”شہادت“ مسجد میں پائی، آپ نے گود مصطفی ﷺ میں پرورش پائی، لعاب دہن مصطفی ﷺ کی گھٹی ملی، حکمت و دانائی کی گرانقدر صلاحتیں، بے مثال فیاضی، سخاوت، جرأت و شجاعت، بہادری، عشق رسول ﷺ کے بے شمار ایمان افروز واقعات سے بھری ہوئی ہے۔
حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام ان خوش نصیب صحابہ کرامؓ میں شامل ہیں جنہیں سرکار دوعالم ﷺ نے اپنی زندگی میں ہی جنتی ہونے کی بشارت و خوش خبری دی۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ ہم صحابہ کرام اور اہل بیت اطہارؑ کی عظمتوں اور شان کا احاطہ نہیں کرسکے، ہمارے لئے اور ہمارے مسلم حکمرانوں کیلئے حضرت علیؑ و دیگر صحابہ کرامؓ کی زندگی کا ہر پہلو اور دورہ خلافت رہنمائی کا بہتریں ذریعہ ہے، کاش کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں خلفائے راشدین اور اہل بیت اطہارؑ کے بارے میں تفصیل سے پڑھایا جاتا تو ہمارے اندر حسن کردار کی جھلکیاں نظر آتی، ہم نے اپنی قوم کو صرف پیسے کمانے کے چکر میں لگاکر مادہ پرستی کا شکار کردیا ہے، آج بھی وقت ہے تعلیمات خلفائے راشدین، اہل بیت اطہارؑ سے اپنے آپ منور کرلیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حاجی محمد حنیف طیب نے نے کہا کہ حضرت علی
پڑھیں:
امہ ویلفیئر ٹرسٹ کا کورنگی میں بھی سستا دستر خوان کا آغاز
امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے کورنگی میں عوام سستا دستر خوان میں کھانا کھا رہے ہیںکراچی(کامرس رپورٹر) امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے سلطان آباد کے بعد کورنگی میں بھی امہ سستا دستر خوان کا آغاز کردیاہے، اب کورنگی کے سفید پوش اورمزدور وملازمت پیشہ افراددعزت نفس مجروح ہوئے بغیر باوقارماحول میں معیاری کھاناحاصل کھاسکتے ہیں، کورنگی شریف آباد میں امہ سستا دستر خوان2 کا باقاعدہ افتتاح مختصرسی دعائیہ تقریب سے کیاگیا،افتتاحی تقریب میں امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے سنیئروائس چیئرمین حاجی عبدالرزاق بیلی،جنرل سیکرٹری حاجی بلال بگٹی ، سماجی رہنماحاجی ارشاد بخاری ، امہ سستا دستر خوان کے نگران حاجی حبیب اللہ نیازی ، ڈاکٹر حمزہ بیلی،طارق محمود، مولانا محمدامجد سمیت عمائدین اورکاروباری شخصیات شریک ہوئیں،ممتازعالم دین مفتی محمد مدنی نے دعاکرائی ،اس موقع پرحاجی حبیب اللہ نیازی نے امہ سستا دستر خوان کی افادیت، انفرادیت اور طریقہ کار سے شریک مہمانوں کو آگاہ کیا،افتتاح کے موقع پرباقاعدہ ٹوکن دے کرتمام مہمانوں کوکھانافراہم کیا گیا ، امہ سستا دستر خوان2 کورنگی میں ایک وقت میں 160افراد ایک ساتھ کھا کھاسکتے ہیں اور روزانہ 500سے600افراد مستفید ہوں گے۔ پی آئی ڈی سی پل سے متصل ایم ٹی خان روڈ پر قائم پہلے امہ سستا دستر خوان کا افتتاح فروری2022میں امہ ویلفیئرٹرسٹ پاکستان کے بانی وچیئرمین مولانا محمدادریس نے کیاتھا ۔