حکومت پاراچنار کیلئے مولانا فضل الرحمن کی خدمات حاصل کرے، مولانا امین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ایک بیان میں رہنما متحدہ علما محاذ نے کہا کہ پاراچنار سمیت پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں اگر حکومت مولانا مفتی محمود کے جانشین مولانا فضل الرحمن کی ہوتی تو صورتحال یکسر تبدیل ہوتی، آج بھی پاراچنار و صوبے میں حقیقی امن و اتحاد کی کنجی مولانا فضل الرحمن کے پاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری نے پاراچنار کی روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جب مولانا مفتی محمود صوبہ سرحد کے وزیراعلیٰ تھے اس وقت پورا صوبہ اور عوام خوشحال و پرامن تھے، مولانا مفتی محمود کا تاریخی سنہری یادگار دور حکومت آج تک خواب ہی ہے، پاراچنار سمیت پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں اگر حکومت مولانا مفتی محمود کے جانشین مولانا فضل الرحمن کی ہوتی تو صورتحال یکسر تبدیل ہوتی، آج بھی پاراچنار و صوبے میں حقیقی امن و اتحاد کی کنجی مولانا فضل الرحمن کے پاس ہے، وفاقی و صوبائی حکومت اصلاح احوال، قیام امن کیلئے مولانا فضل الرحمن جیسے دوراندیش مفکر مدبر سیاستدان عالم دین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے مخلصانہ دیانتدارانہ نیک نیتی کیساتھ اقدمات کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمن
پڑھیں:
سرینگر، حریت رہنما مسرور انصاری گھر میں نظر بند
ایک بیان میں مسرور انصاری نے کہا ہے قابض حکام نے انہیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والی حسینی مجلس میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبصہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور اتحاد المسلمین کے صدر مسرور عباس انصاری کو ایک مذہبی تقریب میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق مسرور عباس انصاری کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنی تھی۔ تاہم قابض انتظامیہ نے انہیں سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا۔ ایکس پر ایک بیان میں مسرور انصاری نے کہا ہے قابض حکام نے انہیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والی حسینی مجلس میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔