کیرم بورڈ میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
راولپنڈی : کھیلوں کے سامان میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور کیرم بورڈ میں چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کوشش ناکام بناتے پوئے اسلام آباد میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ کیلئے بک پارسل قبضے میں لے لیا۔ترجمان نے بتایا کہ منشیات کھیلوں کے سامان میں چھپاکر بیرون ملک بھیجی جارہی تھی.
گذشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 144گرام 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلئے تھے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کوشش ناکام
پڑھیں:
تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے جامع اقدامات کیے ہیں: سید سجیل حیدر
سینئر ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سید سجیل حیدر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں۔
میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سید سجیل حیدر کا کہنا تھا کہ اے این ایف منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سرگرم ہے، ملک بھر کی 77 جامعات سے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم کو سراہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسدادِ منشیات کے لیے طبقات کا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔