اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں دائر بریت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر کل سماعت سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں تاہم دونوں ملزمان کی بریت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کل ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بریت کی درخواست اسلام آباد بی بی کی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی
اسلام آباد(اوصاف نیوز)اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی ہے۔
با نی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، ان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر ضمانت کے کیسز زیر سماعت ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے خصوصی گارڈز مانگے گئے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے میںدو مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے،مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا،ماہرین