Jang News:
2025-01-18@11:11:26 GMT

صادق سنجرانی کی دہری شہریت کی تردید، یوٹیوبر کو لیگل نوٹس

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

صادق سنجرانی کی دہری شہریت کی تردید، یوٹیوبر کو لیگل نوٹس

صادق سنجرانی(فائل فوٹو)۔

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر امریکی شہریت حاصل کرنے کے الزام کی تردید کی ہے۔ 

صادق سنجرانی نے دہری شہریت کا الزام لگانے والے یوٹیوبر کو لیگل نوٹس بھجوایا ہے۔ 

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات روز میں جھوٹی خبر کی تردید اور معافی مانگی جائے۔ تردیدی خبر اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

نوٹس کے مطابق صادق سنجرانی علاج کیلئے امریکا گئے، دہری شہریت کے الزام سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔ 

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

چیف جسٹس ماورائے عدالت اغواء کا نوٹس لیں، جے یو آئی کوئٹہ

اپنے بیان میں جمعیت کوئٹہ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ماورائے عدالت گرفتار افراد کو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے اور انکے خلاف کوئی الزامات ہیں تو انکا شفاف قانونی عمل کے تحت پیش کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کوئٹہ کے رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ماورائے عدالت اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے گرفتار افراد کو عدالتوں میں پیش کروائیں۔ ایسے اقدامات سے شہریوں میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد و دیگر نے ماورائے عدالت شہریوں کو اغوا کرنے اور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اور عدالت عالیہ ماورائے قانون شہریوں کو اٹھانے کا نوٹس لیں۔ آئین پاکستان ہر شہری کو انصاف اور بنیادی حقوق فراہم کرنے کی ضمانت دیتا ہے، لیکن ماورائے عدالت شہریوں کو اٹھانا نہ صرف آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کی پامالی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف ملک میں بے چینی اور عدم تحفظ کو فروغ دیتے ہیں بلکہ قانون کی حکمرانی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماورائے عدالت گرفتار افراد کو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے اور ان کے خلاف اگر کوئی الزامات ہیں تو ان کا شفاف قانونی عمل کے تحت پیش کیا جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ان غیر آئینی اقدامات کا فوری نوٹس لیں اور ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہی عوام کی آخری امید ہے۔ عدل و انصاف کے بغیر ملک میں امن و سکون کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس غیر قانونی عمل کو روکے، شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنے کا پابند بنائے۔ اگر ایسے غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری رہا تو عوام نظام سے مایوس ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ ، دہری تنخواہ لینے والے میڈیکل افسران پر جرمانے عائد
  • چیف جسٹس ماورائے عدالت اغواء کا نوٹس لیں، جے یو آئی کوئٹہ
  • بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے ، سیکیورٹی ذرائع نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید کردی
  • کوئٹہ: محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی دو تنخواہوں کا انکشاف
  • سوئی سدرن گیس کمپنی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ مکمل ناکام
  • بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کردی
  • یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے یوٹیوبر کو بددعا دے دی
  • بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردی
  • دہری شہریت رکھنے والے بیورو کریٹس