سیاستدانوں کے منفی رویئے سے آج پارلیمان بے معنی ہو گیا، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ سیاستدانوں نے جمہوریت، اصولوں پر کمپرومائز کیا ہے، ہم وہ لوگ ہیں جو نظریئے کی سیاست کرتے ہیں، ٹرمپ کو کیوں اتنا دماغوں پر سوار کیا ہوا ہے، اس خطے سے امریکا شکست کھا کر بھاگا ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہئے، میری خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی آدمی ہوں، مذاکرات کا قائل ہوں، سیاست دانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہئے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اس کے بھی خلاف تھے، ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ سیاست دانوں کے منفی رویئے سے آج پارلیمان بے معنی ہوگیا، سیاستدانوں کا کردار بھی اس حوالے سے اطمینان بخش نہیں ریا۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے جمہوریت، اصولوں پر کمپرومائز کیا ہے، ہم وہ لوگ ہیں جو نظریئے کی سیاست کرتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ٹرمپ کو کیوں اتنا دماغوں پر سوار کیا ہوا ہے، اس خطے سے امریکا شکست کھا کر بھاگا ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کے سربراہ نے کہا کہ کہ سیاست
پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ ہوگا
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگانا ہے، موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی، 18 کو ملتان میں فلسطین مارچ ہو گا، جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمان کریں گے، فلسطین مارچ میں بچوں، خواتین، فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں، پاکستانی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز کا انعقاد کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خواب غفلت جگانا ہے، موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی، 18 کو ملتان میں فلسطین مارچ ہو گا، جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کرے گی۔