کسی کے دباؤ میں آکر ایوان کی کارروائی نہیں چلاؤں گا، اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اہم ریماکس دیئے ہیں کہ کسی کے دباؤ میں آکر ایوان کی کارروائی نہیں چلاؤں گا، ایوان کی کارروائی اسمبلی کے قواعد کے مطابق چلاؤں گا،ایوان کی کارروائی بہت اہمیت کی حامل ہے ایوان میں عوامی مسائل کو زیر بحث لانا چاہیے۔
(جاری ہے)
جاری اعلامیہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ طے ہوا تھا کہ اپوزیشن کے ممبران کورم کی نشاندہی نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بھی طے ہوا تھا کہ وقفہ سوالات کے دوران نقط اعتراض نہیں لیا جائے گا اور نا ہی کورم کی نشاندہی کی جائے گی۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ وقفہ سوالات کا دورانیہ کا تعلق براہ راست عوام کے مسائل سے ہوتا ہے، ہمیں عوام نے منتخب کر کے اپنے مسائل کے حل کیلئے پارلیمان میں بھیجا ہے۔ سر دار ایاز صاد ق نے کہاکہ اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی اسمبلی نے کہاکہ
پڑھیں:
اگر کسی کو اعتراض ہے تو کوئی اور چیئرمین شپ کرسکتا ہے،ایاز صادق کا مذاکراتی کمیٹیوں سے خطاب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی اور پی ٹی آئی مذکراتی کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو کوئی اور چیئرمین شپ کرسکتا ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایاز صادق کاکہناتھا کہ مذاکرات کی آج تیسری میٹنگ ہے،کچھ غلط فہمی ہوئی، کمیونیکیشن گیپ رہا، تاثر دیا گیا کہ میں اپنا کردار صحیح نہیں ادا کررہا ہے،مجھ سے رابطہ کیا گیا، ان کو میں نے جواب بھی دیا،میں نے حکومتی موقف ان تک پہنچا دیا تھا،سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو کوئی اور چیئرمین شپ کرسکتا ہے،ان کا کہناتھا کہ خوش اسلوبی سے یہ نیک کام سرانجام دینے کی کوشش ہو رہی ہے،آج کا اجلاس مذاکرات میں پیشرفت کا باعث بنے گا۔
ہم چاہتے ہیں مسائل حل ہوں، کوئی ایک فریق ہٹ دھرمی پر اترا تو ۔۔۔؟ شبلی فراز کھل کر بول پڑے
مزید :