کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مبینہ مغوی بچہ صارم کے گھر پہنچ کر مغوی بچہ کے والدین سے ملاقات کی، گورنر سندھ نے مغوی بچہ صارم کی بازیابی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ صارم کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود پولیس حکام نے کیس کے بارے میں گورنر سندھ کونبریفنگنبھیندی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ

پڑھیں:

وفاقی وزیررانا تنویرحسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایرانی سفیر سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ زرعی تجارت اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر موصوف نے ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان زرعی شعبے میں تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے چاول، آم، اور حلال گوشت کی ایران کو برآمدات بڑھانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا تاکہ ایران کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

ملاقات کے دوران پلانٹ قرنطینہ اور صحت و حفاظتی معیارات (SPS) کو آسان بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ مکئی کے لیے پیسٹ رسک تجزیے (PRA) کی دستاویز کو جلد حتمی شکل دیں، جو پاکستان نے اس سال جمع کرائی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین نے زرعی تحقیق میں مشترکہ صلاحیت سازی کے مواقع تلاش کیے، جن میں زعفران، پستہ، اور بادام جیسی قیمتی فصلوں پر تعاون اور زراعت میں قابل تجدید توانائی کے استعمال پر بات چیت شامل تھی۔وفاقی وزیر نے پاکستان سے ایران کو پروسیسڈ پولٹری اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد کے لیے طریقہ کار کو ہم آہنگ کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔ ملاقات کا اختتام دوطرفہ تجارتی شراکت داری کو خوشحال اور پائیدار بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کیلئےٹیمیں تشکیل
  • وفاقی وزیررانا تنویرحسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • آرمی چیف سے ملاقات، گورنر اور وزیراعلیٰ پختونخوامیں جھڑپ
  • گورنر سندھ کی اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے جاکر سیز فائر پر سفیر کو مبارکباد
  • آرمی چیف سے ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی، گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے
  • وزیراعلیٰ کا احتجاج موثر،اسحاق ڈار کی سندھ کو فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی
  • سندھ ہائیکورٹ‘لاپتا شہری کی بازیابی کیلیے موثر اقدامات کا حکم
  • گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان
  • گورنر سندھ کی جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت