گورنرسندھ کی جانب سے یوم ولادت حضرت علیؓ کے موقع پر گورنر ہائوس میں دعوت حلیم
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے یوم ولادت حضرت علیؓ کے موقع پر گورنر ہائوس میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے ہاتھوں سے حلیم تیار کیا۔
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے مہمان خاص جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا راشد سومرو کو پیش کیا۔ مولانا راشد سومرو نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ہاتھوں سے تیار کیا گیاحلیم بہت ہی ذائقہ دار ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر حلیم کی تیاری میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا؛ لیگی رکن اسمبلی و دیگر کا جشن، مٹھائی تقسیم
لاہور:عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد لیگی رہنماؤں کی جانب سے جشن منایا گیا، مٹھائی تقسیم کی گئی۔
احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مختلف مقامات پر جشن منایا۔
صوبائی دارالحکومت میں لیگی ایم پی اے میاں عمران جاوید اور بی بی و ڈیری کی جانب سے باگڑیاں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
جشن منانے کے موقع پر میاں عمران جاوید نے کارکنان کے ساتھ مل کر گھڑی چور کے نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کی حقیقت عوام کےسامنے آ چکی ہے۔