ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، بلاول بھٹو کو دعوت نامہ موصول
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کوذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ذاتی حیثیت میں دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئند چند روز میں امریکا روانہ ہوں گے، بلاول بھٹو واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ری پبلیکن پارٹی کے دیگر ذمہ داران سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔
چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کالعدم قرار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو حلف برداری ٹرمپ کی
پڑھیں:
بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے،شہلا رضا
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے۔
بلاول اور ٹرمپ کے اچھے تعلقات ہیں۔پیپلز پارٹی کے لیے سب سے مقدم پاکستان کی سلامتی اور وقار ہے۔پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاسی اور سفارتی اداب سے بخوبی واقف ہیں۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
موجودہ پارلیمنٹیرین میں بلاول بھٹو زرداری ان لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہیں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سیاسی اور معاشی حالات کا وسیع تجربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی اور اقتصا دی نظام بہتر کرنے کے لیے وہ تاریخ ساز کردار ادا کر سکتے ہیں۔