Jang News:
2025-01-18@12:54:46 GMT

بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردی

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے؟

جس کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پر بات چیت چل رہی ہے۔

 جیو نیوز نے پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال کیا کہ آپ ہمیشہ سے بولتے تھے کہ طاقتور حلقوں سے بات کرنی ہے؟، جس کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات ہونے چاہئیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے چیف سے ملاقات

پڑھیں:

بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی

اسلام آباد : بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ان کی اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات علیحدہ ہوئی تھی، جس میں پی ٹی آئی کے تمام مسائل اور مطالبات آرمی چیف کے سامنے رکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے بھی تفصیل سے بات کی گئی، اور اس پر آرمی چیف کی جانب سے مثبت جواب ملا ہے۔

 

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے اور انہیں امید ہے کہ اس کے بعد حالات میں بہتری آئے گی۔ اس کے باوجود، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کل اپنی اور آرمی چیف کی ملاقات کی تردید کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے ، سیکیورٹی ذرائع نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید کردی
  • آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں:بیرسٹر گوہر علی خان
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی 
  • آرمی چیف کے سامنے تحریک انصاف کے تمام مطالبات رکھے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
  • بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی
  • بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی
  • علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق کردی۔
  • بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کردی