2024 میں ریکارڈ 118 ٹرین حادثات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
سعید احمد : سال 2024 میں ریلوے ہسٹری میں سب سے زیادہ ٹرین حادثات ریکارڈ ہوئے ۔
ریلوے میں بہتری کے دعوے دار ریلوے حکام ٹرین حادثات کی روک تھام نہ کرسکے،ریلوے ہیڈکوارٹر نے سال 2024 میں ہونے والے ٹرین حادثات کی رپورٹ مرتب کرلی ، گزشتہ برس 2024 میں ریکارڈ 118 ٹرین حادثات پیش آئے،ریلوے اعدادوشمار کے مطابق سال2023 میں 84ٹرین حادثات ریکارڈ کیے گئے تھے، لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے حادثات کی رپورٹ مرتب کرکے سی ای او ریلوے کو ارسال کردی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق حادثات میں سب سے زیادہ مال گاڑیوں کی ڈی ریلمنٹ کے 56 واقعات ریکارڈ ہوئے،مسافر ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹ کے 39واقعات ریکارڈ ہوئے، ان مینڈ لیول کراسنگ پر تصادم کے 8واقعات پیش آئے،مال گاڑی کے تصادم کا 1واقعہ جبکہ لگیج وین میں آگ لگنے کا ایک واقعہ پیش آیا،انفراسٹرکچر اور رولنگ اسٹاک میں خرابی کے باعث ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹرین حادثات
پڑھیں:
خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال، 1 ماہ بعد بحال, کب چلے گی؟
سعید احمد سعید : ریلوےہیڈکوارٹر کا ایک اور بند ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ، خوشحال خان خٹک ایکسپریس 24 اپریل سے چلائی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال، 1 ماہ بعد بحال کی جا رہی ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان چلانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، بوگیوں کی دستیابی کے لیے ورکشاپ حکام کو ہدایات کردی۔
ٹرین کراچی سٹی سے رات 8 بجے پشاور کینٹ سے سہ پہر 4 بجے روانہ ہو گی، ٹرین کراچی سے براستہ کوٹری ،لاڑکانہ ، راجن پور ، بھکر ، میانوالی ، اٹک سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی،ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ٹرین بحالی کا مقصد بین الصوبائی رابطوں کو مضبوط بنانا اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
حافظ آباد میں آرگنائزڈکرائم یونٹ کو ن لیگ کے پبلک دفتر پرچھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا