وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات، فنڈز کے اجرا پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات، فنڈز کے اجرا پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں فنڈز کے اجرا پر گفتگو کی گئی۔مراد علی شاہ کے ہمراہ نوید قمر، وزیر منصوبہ بندی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ بھی موجود تھے، ملاقات میں چیئرمین پی اینڈ ڈی سندھ، سیکرٹری خزانہ سندھ، وزیر خزانہ اور متعلقہ وفاقی ڈویژنز کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر سندھ کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، ملاقات میں نظرثانی شدہ منصوبوں پر عملدرآمد اور منظوری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ منظور شدہ لاگت کے اندر منصوبوں کی بروقت تکمیل صوبہ سندھ کی ترقی اور آبادی کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے۔
اسحاق ڈار نے وزیر اعلی سندھ کو وفاقی حکومت کے تمام منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنڈز کے مکمل اور بروقت اجرا کو یقینی بنانے کے عزم کا یقین دلایا۔وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ جاری منصوبوں کی لاگت میں کسی بھی قسم کے اضافے پر فیصلہ کے لیے CDWP اور ECNEC کی جانب سے تیزی سے غور کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سندھ کے سرکاری جہاز پر فیملی سمیت سفر کرنے والے افسران معطل
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سرکاری جہاز پر فیملی سمیت سفر کرنے والے افسران کو معطل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 گریڈ پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی پی فلائٹ کو معطل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹوکول افسر سندھ ہاؤس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے مطابق جہاز ٹیسٹ فلائی کے طور پر کراچی آ رہا تھا، معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی جہاز میں سفر کر رہے تھے۔