2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2 افسران کو معطل کر دیا گیا۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے، گریڈ 17 کے دونوں افسروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو معطل کیا گیا ہے، ان میں گریڈ 17 کے پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی فلائٹ فراز علی اور سندھ ہاؤس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے طور پر کراچی آ رہا تھا، معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی طیارے میں سفر کر رہے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے طیارے میں

پڑھیں:

فیملی نہ پہنچی، اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا

پی ٹی آئی راہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے ہدایت لینا تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے اے ٹی سی نے بھی حکم دیا لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن، بانی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا، فیملی تاحال ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل نہ پہنچی۔ بانی پی ٹی آئی کی فیملی اے ٹی سی راولپنڈی سے ملاقات کی اجازت لینے کے باوجود ملاقات کے لئے نہ پہنچی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب، نیاز اللہ نیازی کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس، ملک احمد خان بھچر گورکھپور ناکہ سے آگے نہ جا سکے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے فوکل پرسن نے کل 2 لسٹیں مرتب کرکے جیل انتظامیہ کو بھجوائی تھیں۔

دوسری جانب فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا، فیصلے کے مطابق فہرست کے تحت ملاقاتیں کرائی جائیں لیکن ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پانچ راہنماؤں نے بانی سے ملاقات کرنی تھی، ہم ساڑھے 12 بجے پہنچ گئے تھے، علامہ راجہ ناصر عباس، احمد بھچر اور حامد رضا کو چوکی انچارج نے اڈیالہ جیل آنے سے روک دیا۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے ہدایت لینا تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے اے ٹی سی نے بھی حکم دیا لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، پاکستان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ہمارے اختلافات ختم ہوجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نہروں پر جمہوری طریقہ سے بات نہ مانی تو حکومت چھوڑ دینگے: وزیراعلیٰ سندھ
  • صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ
  • صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ بلڈنگ، کھوڑو سسٹم میں دودھ کی حفاظت پر بلے مامور
  • کورنگی کازوے کے زیرتعمیر پل سے منسلک سڑکوں، انڈرپاس کیلئے مزید ایک ارب کی منظوری
  • سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ
  • سندھ بلڈنگ ،ڈی جی اسحاق کھوڑو نے شہریوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا
  • سندھ میں مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا، مراد علی شاہ
  • کراچی میں تسلسل کیساتھ حادثات سانحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں، فاروق ستار
  • فیملی نہ پہنچی، اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا