مارک ایڈیئر آئی ایل ٹی 20 میں مضبوطی سے واپسی کے لئے پرامید
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
دبئی : دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منگل کی شام آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے میچ کے بعد گلف جائنٹس کے بولنگ آل راؤنڈر مارک اڈیئر نے ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف ٹیم کی لچکدار کارکردگی پر روشنی ڈالی ہے۔
کم اسکورنگ والے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنے کے باوجود جہاں ڈیزرٹ وائپرز نے سیم کرن کے ناقابل شکست 42 اور شیرفین ردرفورڈ کے تیز ترین 40 رنز کی مدد سے کامیابی کے ساتھ ہدف کا تعاقب کیا ، آئرش اسٹار مارک ایڈائر نے گلف جائنٹس کیمپ میں غیرمتزلزل عزم اور مثبت نقطہ نظرکو اجاگر کیا۔
یہ ایک سخت مقابلہ تھا تاہم اس کا نتیجہ حق میں نہ نکلا
مارک ایڈیئر نے اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ہدف کا دفاع کرنے میں زبردست عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے پاس یقینی طور پر میچ جیتنے کے مواقع موجود تھے اور ہم نے وہاں مقابلہ کیا۔ اگرچہ اس بار نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا لیکن یہ جانتے ہیں کہ ہم میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مارک ایڈائر کا مثبت رویہ ٹیم کی اجتماعی رویہ کا عکاس ہے کیونکہ وہ مقابلے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
آئرلینڈ کے اسٹار نے مزید کہا کہ سیزن میں ابھی بہت سارے میچ باقی ہیں ہم مضبوطی کے ساتھ واپسی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستانی اداکار فاران طاہر کی ہالی ووڈ میں شاندار واپسی: ‘ویژن کویسٹ’ میں دوبارہ نظر آئیں گے
پاکستان کے مشہور اداکار فاران طاہر مارول سینماٹک یونیورس (MCU) میں ایک بار پھر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، فاران طاہر اپنے پرانے کردار، ‘رزا’، کو دوبارہ سے ‘ویژن کویسٹ’ میں زندہ کریں گے۔
فاران نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم آئرن مین میں دہشت گرد گروپ ‘ٹین رنگز’ کے لیڈر کے طور پر اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔
‘ویژن کویسٹ’ مارول کے مشہور شو وانڈاویژن (2021) کا اسپن آف ہے۔ اس سیریز میں مرکزی کردار ویژن، جو ایک حساس مشین ہے، اپنی یادداشت اور جذبات کو دوبارہ دریافت کرنے کے سفر پر نکلتا ہے۔
یہ شو 2026 سے پہلے ریلیز نہیں ہوگا، لیکن فاران طاہر کی واپسی نے مداحوں کے درمیان جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
مارول کے علاوہ، فاران طاہر اپنی اگلی فلم دی مارشل آرٹسٹ کی ریلیز کے لیے بھی تیار ہیں، جو 31 جنوری کو پیش کی جائے گی۔ یہ انگریزی زبان کی پاکستانی فلم ہے، جس میں مرکزی کردار شاز خان ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی کہانی ایک ایم ایم اے فائٹر کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنے اور اپنی زندگی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔
شاز خان نے دسمبر میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ، "یہ کہانی دس سال پہلے ایک شارٹ فلم کے آئیڈیا سے آئی، جس میں ایک باکسر کا ذکر تھا۔ میں نے اس میں پاکستان کو بھی شامل کیا تاکہ یہ ہمارے کلچر کے قریب ہو۔"
ویژن کویسٹ اور فاران طاہر کی واپسی نے پاکستانی شائقین میں مارول کے لیے دلچسپی مزید بڑھا دی ہے، اور ان کی کارکردگی دیکھنے کے لیے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔