Nawaiwaqt:
2025-01-18@13:02:23 GMT

مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔مینگورہ اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 96 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جاپانی ماہرین نے ہولناک زلزلے کی پیش گوئی کردی

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکومت نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 30 سالوں میں میگا زلزلہ آنے کا امکان 82 فیصد تک بڑھ گیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین پر مشتمل حکومتی پینل نے کہا ہے زلزلے کی شدت 8 سے 9 میگنی ٹیوڈ ہو سکتی ہے جو بہت ہی بڑے سونامی کا سبب بنے گا اور کئی ہزار افراد ہلاک ہوں گے ، اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔ ریسرچ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال تک اس شدت کے زلزلے کا 74 سے 81 فیصد تک امکان موجود تھا جو اب 75 سے 82 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ زلزلے کا مرکز جاپان میں بحرالکاہل کے ساحل کے قریب زیرِ سمندر ایک مقام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جاپانی ماہرین نے ہولناک زلزلے کی پیش گوئی کردی