پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا اور انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کا گورنر ہائوس میں مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہائوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں انجمن ہلال احمر کی دونوںشاخوں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا و ضم اضلاع کے حکام کی جانب سے گورنر کو ادارے کی کارکردگی پربریفنگ دی گئی ۔آئی سی آرسی، نارویجن ریڈکراس اورآئی ایف آر سی فنڈڈ منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو ضم ضلع کرم میں دونوں برانچز کی جانب سے امدادی کارروائیوں کی مفصل رپورٹ بھی پیش کی گئی۔رپورٹ میں لوئر و اپر کرم کے متاثرین میں امدادی و میڈیکل کیمپس ذریعے خوراک، ادویات و دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کے اعدادوشمار بتائے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنر کو نارویجن منصوبوں کی معطلی سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔کرم میں امدادی سرگرمیوں کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے 2 کروڑ روپے اور بلوچستان حکومت کیجانب سے ادویات کی فراہمی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ انجمن ہلال احمر کی دونوں شاخوں کےطسالانہ بجٹ، فنڈریزنگ کے مراحل رواں ماہ مکمل کر لئے جائیں گے۔گذشتہ سال کے ڈونرز فنڈڈمنصوبے کامیابی سے مکمل کرلیے گئے ہیں۔

انجمن ہلال احمر کے تمام اضلاعی برانچز کا آڈٹ مکمل کرلیا گیا اور اس حوالے سے تھرڈ پارٹی سے گذشتہ 3 سالوں کا آڈٹ کرانیکی تجویز بھی پیش کی گئی۔اجلاس میں ایگزیکٹیو، ہیلتھ، ہیومن ریسورس اور آئی ٹی کمیٹیوں کے اراکین کی تفصیلات بھی بتائی گئیں ۔گورنرخیبرپختونخوا نے لوئر اور اپر کرم میں امدادی سرگرمیوں پر انجمن ہلال احمر کی دونوں شاخوں کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ مشکل وقت اورحالات کے باوجود متاثرین کرم کو بروقت امداد پہنچانا قابل ستائش ہے،ضلع کرم کے عوام کی امداد کیلئے انجمن ہلال احمر کو سپورٹ کرنے پر سندھ، بلوچستان حکومت، اوورسیز اور دیگر اداروں کے بھی شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ انجمن ہلال احمر ضلع کرم میں اشیائے ضروریہ و ادویات کی فراہمی کا عمل جاری رکھے، اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہوں گا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے انجمن ہلال احمر کی دونوں شاخوں سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔پشاور میں باڑہ گیٹ، ڈبگری گارڈن سمیت دیگر ضلعوں میں پراپرٹیز سمیت آثاثوں کی مکمل تفصیلات آیندہ اجلاس میں پیش کی جائینگی ۔گورنر کی انجمن ہلال احمر کو عالمی امدادی اداروں سمیت ڈونرز کے ساتھ موثر رابطے برقرار رکھنے کی بھی ہدایت ،اجلاس میں چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا ملک حبیب اورکزئی، وائس چیئرمین فرزند وزیر، چیئرمین ضم اضلاع عمران وزیرایڈوکیٹ، منیجمنٹ کمیٹی کے اراکین و یگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اجلاس میں ضم اضلاع پیش کی

پڑھیں:

مائنز اینڈ منرلز سے 5 اعشاریہ 70 ارب رائلٹی ملی، ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

تصویر فراز مغل، ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بشکریہ فیس بک

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز سے ایک سال میں 5 اعشاریہ 70 ارب روپے رائلٹی حاصل کی۔

پشاور سے جاری بیان میں ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع میں معائنہ دفاتر کا قیام عمل میں آیا ہے، 7 نئے دفاتر کھولے گئے۔

ترجمان فراز مغل نے مزید کہا کہ معدنیات سیکٹر میں 447 لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 482 منسوخ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزدوروں کے بچوں کےلیے 10 کروڑ روپے کے وظائف دیے گئے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 2690 مزدوروں کو سیفٹی ٹریننگ فراہم کی گئی، معدنیات کے شعبے کے مزدوروں کو علاج کی سہولیات دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، شہاب علی شاہ
  • مائنز اینڈ منرلز سے 5 اعشاریہ 70 ارب رائلٹی ملی، ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے، فیصل کریم کنڈی
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  کئی علاقوں میں زلزلہ
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک کا انتباہ جاری
  • مفت سہولت ختم،خیبر پختونخوا میں پہلی بار پولیس سرٹیفیکٹ فیس مقرر
  • خیبر پختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر
  • چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی زیرصدارت خیبرپختونخواکابینہ کااجلاس ختم،مائنز اینڈ منرلز (ترمیمی) ایکٹ 2025 منظور