نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات نے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس معاہدے جسے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی ای)کہا جاتا ہے پر گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں دستخط کئے گئے۔نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ اور تجارت کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو نیوزی لینڈ کی اہم برآمدات میں ڈیری، صنعتی مصنوعات، گوشت، باغبانی کی مصنوعات اور سفری خدمات شامل ہیں۔
وزارت نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی متحرک مارکیٹ نیوزی لینڈ کی کمپنیوں کیلئے برآمدات میں اضافے اور تنوع کیلئے اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے کہاکہ نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت کی مالیت 1.3بلین نیوزی لینڈ ڈالر (730ملین امریکی ڈالر)سالانہ ہے جورواں سال کے آخر میں معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد بڑھے گی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کا مقصد 10سالوں میں اپنی برآمدات کی قدر کو دوگنا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ای پی اے نیوزی لینڈ کے بنیادی شعبے کے برآمد کنندگان کیلئے ترجیحی رسائی کو محفوظ بناتا ہے اور خلیجی خطے میں ایک کلیدی پارٹنر کیساتھ سپلائی چین کو مضبوط کرتا ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات نیوزی لینڈ کی
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں اضافہ
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ، برآمدات میں 9.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر
مغربی یورپ کو برآمدات میں 11.6 فیصد جبکہ شمالی یورپ کو برآمدات میں 17.7 فیصد کا اضافہ خوش آئند ہے۔
اقوام عالم کا پاکستانی صنعت پر اعتماد بحال، اٹلی ، یونان اور اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کو برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ ’جی ایس پی پلس‘ اسٹیٹس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ قرار دیا گیا ہے۔
اکتوبر 2023 میں یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والے ‘جی ایس پی پلس’ اسٹیٹس کی 2027 تک توسیع ہوئی تھی۔
‘جی ایس پی پلس’ اسٹیٹس کے تحت ترقی پذیر ممالک کی یورپی مارکیٹ میں ترجیحی رسائی اور ڈیوٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیوں سے صنعتوں کو سرمایہ کاری کی ترغیب، اقتصادی ترقی کا سفر جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس آئی ایف سی برآمدات پاکستان جی ایس پی پلس ڈیوٹی ٹیکس