ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، بلاول کو دعوت نامہ موصول:ذرائع پیپلز پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، بلاول کو دعوت نامہ موصول:ذرائع پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
نیویارک (سب نیوز)امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو زرداری آئند چند دنوں میں امریکا روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی حیثیت میں دعوت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حلف برداری ٹرمپ کی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں‘ چھٹیاں منا رہے ہیں: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل نہیں‘ چھٹیاں منا رہے ہیں۔ بانی کی ہفتے میں چار چار ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ بانی کو جیل میں کسی بھی حق سے محروم نہیں کیا گیا۔ سمجھ نہیں آتا پی ٹی آئی کا کون سا گروپ کس کی ملاقاتیں روک رہا ہے۔ حکومت کے پاس اتنا وقت نہیں کہ سوچے پی ٹی آئی کو کیسے ختم کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کے متعدد گروپس خود آپس میں لڑ رہے ہیں۔ بانی کرپشن کیس میں اندر ہیں‘ چھٹیوں پر نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی میں ایک علیمہ گروپ ہے‘ ایک بشریٰ گروپ ہے۔ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی کی کوئی بھی پالیسی ٹھیک تھی۔ پی ٹی آئی والے خود کلیئر نہیں کون سے ایشو پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی‘ بلاول بھٹو اور صدر کا احترام کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے ہم سنجیدہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے معاملات کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے۔