اسلام آباد:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بلاول بھٹو زرداری کو موصول ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند دنوں میں امریکا روانہ ہوں گے۔
بلاول بھٹو واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی حیثیت میں دعوت دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

ٹرمپ کا نیا حکم نامہ: غیرقانونی امیگرینٹس پر پابندیاں سخت، فوائد سے محروم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے، جس کے تحت ایسے افراد جو قانونی دستاویزات نہیں رکھتے، وہ سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کسی قسم کے مالی یا سماجی فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، کئی غیرقانونی ورکرز جعلی سوشل سکیورٹی نمبر استعمال کرکے روزگار حاصل کرلیتے ہیں، جس سے نظام کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ حکومتی استعداد کار نے غیرقانونی امیگرینٹس کی شناخت اور ان کی بے دخلی کے لیے عوام کا ذاتی ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے، جس میں ان کی رہائش، ملازمت اور تعلیمی اداروں سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں مظاہروں میں شریک افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے، جس پر شہری آزادی کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، بلاول کی یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت
  • بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے
  • بلاول بھٹو 10 روز تک بیرون ملک رہنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعوی کر دیا
  • جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا.
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں مہنگائی کم کرنےکادعویٰ
  • ٹرمپ کا نیا حکم نامہ: غیرقانونی امیگرینٹس پر پابندیاں سخت، فوائد سے محروم
  • امریکی وفد سے ملاقات کا معاملہ، پی ٹی آئی کے دعوے پر ترجمان قومی اسمبلی کا بیان آگیا
  • ‘اوورسیز پاکستانیز کنونشن’ اسلام آباد میں جاری، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت
  • اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن،دنیا بھر سے پاکستانیوں کی شرکت