Jasarat News:
2025-04-16@18:40:08 GMT

چیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر پرسنل اسسٹنٹ معتارف ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

چیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر پرسنل اسسٹنٹ معتارف ہوگیا

چیٹ جی پی ٹی نے ٹاسکس فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو ایک یا بار بار کیے جانے والے کاموں کو مخصوص وقت پر شیڈول کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے کاموں کی یاددہانی سیٹ کر سکتے ہیں، جیسے کہ موسم کی معلومات، حصص کی قیمتیں، یا غیر ملکی زبان کا نیا لفظ سیکھنا۔

یہ فیچر اس وقت چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے، لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ مفت صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کو چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن کے پروفائل مینیو میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں سے صارفین اپنی یاددہانیوں کو تبدیل یا حذف بھی کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد نے عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا، ایاز صادق

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے بتایا کہ میں نے امریکی وفد سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو ڈنر پر بلایا تھا، پی ٹی آئی کے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو نہیں بلایا تھا جس کا ثبوت موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے بتایا کہ میں نے امریکی وفد سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو ڈنر پر بلایا تھا، پی ٹی آئی کے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو نہیں بلایا تھا جس کا ثبوت موجود ہے، یہ موقع تھا کہ پی ٹی آئی رہنما امریکیوں سے بیٹھ کر بات کرتے جن سے وہ مدد مانگتے ہیں۔ ایاز صادق کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا، تینوں امریکی ارکان کانگریس نے کہا کہ ان کا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ترکیہ نے غزہ کی صورت حال پرکانفرنس رکھی ہے، اس میں چند اسپیکرز کو بلایا گیا ہے، غزہ پر کانفرنس میں شرکت کروں گا اور پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہم کشمیر کی بات کرتے ہیں ویسےہی فلسطین کی بات کر رہے ہیں، فلسطین میں بچے اور عورتیں شہید ہو رہے ہیں، مسلم امہ وہ کردار ادا نہ کر سکی جو کرنا چاہیے تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں میونسپل چارجز میں اضافے کی تجویز
  • اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • گوگل کی جانب سے”ہیلپ می رائٹ” فیچر میں نئی زبانوں کی سپورٹ متعارف
  • پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد نے عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا، ایاز صادق
  • واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر، نیا مزیدار فیچر متعارف
  • نیب میں 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • یوٹیوب صارفین کیلئے اہم خبر ، نیاحیران کن اے آئی فیچرسامنے آ گیا
  • امریکا کا عربی چینل الحرہ بند، ٹرمپ انتظامیہ نے فنڈنگ روک دی
  • سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح