بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ملاقات کی، جو چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔بدھ کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور سری لنکا کی روایتی دوستی ہے۔ چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں اہم مقام دیا ہے اور ہمیشہ سری لنکا کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں حمایت کی ہے۔چین سری لنکا کی جانب سے اپنے قومی حالات کے مطابق آزادانہ ترقی کی راہ تلاش کرنے کو سراہتا ہے ۔

چین اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر، جدید زراعت، ڈیجیٹل معیشت، سمندری معیشت اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو فروغ دینے میں فعال طور پر سری لنکا کی حمایت کرے گا۔ انورا کمارا ڈسانائیکے نے کہا کہ چین ہمیشہ سری لنکا کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار رہا ہے۔ سری لنکا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے۔ سری لنکا مشترکہ طور پر “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے اور سری لنکا میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لیے مزید چینی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا چین کے ساتھ انفراسٹرکچر، توانائی، زراعت، مالیات، غربت میں کمی، ڈیجیٹل تبدیلی، سیاحت، سمندر، اور اہلکاروں کی تربیت جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ۔بات چیت کے بعد، دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ طور پر “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون منصوبے کی مشترکہ تعمیر اور چین کو زرعی مصنوعات کی برآمد، عوامی فلاح و بہبود ، خبروں اور نشریات وغیرہ کے حوالے سے متعدد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخطوں کا مشاہدہ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہمیشہ سری لنکا چین کے

پڑھیں:

جاپان اور برطانیہ جدید ترین لڑاکا طیارے کے منصوبے پر متفق

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور برطانیہ کے دفاعی سربراہان نے جاپان، برطانیہ اور اٹلی کی جانب سے جدید ترین لڑاکا جہاز کی مشترکہ تیاری کے منصوبے پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اس کا مقصد رواں سال کے آخر تک ایک معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔جاپان کے وزیر دفاع ناکاتانی گین نے اپنے برطانوی ہم منصب جان ہیلی سے ملاقات کی۔ فریقین نے 2035 ء میں طیارے کی تعیناتی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منصوبے کے مطابق مشترکہ تیاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیااور اس بات کی ضرورت کو تسلیم کیا کہ طیارے کے ڈیزائن اور تیاری کے لیے جلد از جلد ایک مشترکہ کمپنی قائم کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین اسرائیل فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال
  • چین اور ویتنام دوستانہ پڑوسی اور اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرہ ہے، چینی صدر
  • اپوزیشن جماعتوں کا آئین کی بالادستی کیلیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان
  • چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، چینی صدر
  • چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ  جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ
  • جاپان اور برطانیہ جدید ترین لڑاکا طیارے کے منصوبے پر متفق
  • 124 سالہ چینی خاتون نے طویل عمری کا راز بتا دیا
  • پارلیمنٹ بے معنی ہو گئی، ملک کو دھاندلی سے پاک الیکشن کی ضرورت: فضل الرحمن
  • 124 سالہ چینی خاتون نے اپنی طویل عمری کا راز میڈیا کو بتا دیا